Friday, May 17, 2024
Homesliderعمرہ خدمات کے لئے 500 سے زائد افراد کا تقرر

عمرہ خدمات کے لئے 500 سے زائد افراد کا تقرر

- Advertisement -
- Advertisement -

مکہ مکرمہ: سعودی عرب کی جانب سے کورونا وائرس کے وبائی امراض کی وجہ سے عازمین حج پر عارضی پابندی ختم ہونے کے بعد عمرہ ادا کرنے والے عازمین کی رہنمائی کے لئے 500 سے زائد افراد کے تقرر کئے گئے ہیں ۔ مساجد حرمین کے امور کے جنرل ایوان صدر نے 531 ملازمین کو ملازمت دی ہے جو ہر روز 6ہزاز زائرین  بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے تین شفٹوں میں کام کریں گے تاکہ عمرہ کے ادائیگی کورونا بحران میں بھی بہتر طریقہ سے انجام ہو۔

ایوان صدر نے کہا کہ حجاج کرام کا مسجد الحرام  پہنچنے کے لمحے سے ہی ان کا خیال رکھا جائے گا جب تک کہ وہ اپنا  عمرہ مکمل نہ کریں ، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ عمرہ کو محفوظ طریقے سے انجام دیا جائے۔ایوان صدر نے کہا کہ عازمین کی حفاظت اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد کے لئے سخت صحت کے اقدامات متعارف کروائے گئے ۔علاوہ ازیں معمر اور معذور افراد کےلئے طوائف کی ادائیگی کےلئے مخصوص صف بندی کےلئے ٹراک لائن ڈالے گئے ہیں۔

مقدس مساجد کے انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرے کو  محدود کرنے کا پروگرام کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے  جس سے ہر گھنٹہ میں 3 ہزار زائرین عمرے کی سعادت حاصل کررہے ہیں ۔ مسجد الحرام کے انتظامیہ نے کہا ہے کہ  عمرہ خدمات کےلئے تقرر کردہ ملازمین  تین شفٹوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور ہر شفٹ میں 159 عہدیدار اپنی خدمات پر موجود رہ رہے ہیں ۔

یہ لوگ مسجد الحرام کے صحن میں عمرہ کےلئے پہنچنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے خیر مقدم کرتے ہیں اور جب یہ لوگ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس اپنے مقامات کی سمت رواں دواں ہوتے ہیں تو انہیں الوداع کہاجاتا ہے۔انتظامیہ نے مزید کہا ہے کہ خانہ کعبہ کے اطراف  طواف کے لیے لائنیں بنادی گئی ہیں۔ عمرہ کرنے والے ایک لائن سے اپنی عبادت شروع کرتے ہیں تو  دوسری لائن کی شکل میں چلتے چلے جاتے ہیں۔ پہلا چکر دسویں لائن سے شروع ہوتا ہے  اور تیسری لائن پر پہنچتے پہنچتے ان کا طواف مکمل ہوجاتا ہے۔