Sunday, May 19, 2024
Homesliderغدر2 کی پہلی جھلک،مداحوں کو 500 کروڑ کی کمائی کی امید

غدر2 کی پہلی جھلک،مداحوں کو 500 کروڑ کی کمائی کی امید

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ غدر2جوکہ سنی دیول کی فلم ہے اور اسکی  پہلی جھلک سامنے آگئی ہے جس کے بعد مداحوں کا جوش اپنے عروج پر ہے  ۔بالی ووڈ اداکار سنی دیول نے فلموں سے وقفہ لینے کے بعد انڈسٹری میں واپسی کا ذہن بنا لیا ہے۔ سنی دیول کے پاس اس وقت 3-4 فلمیں ہیں جن میں سے غدر2سب سے مشہور ہے۔ شائقین کو اس فلم کا کافی عرصے سے انتظار تھا۔ سنی دیول نے ہدایت کار انیل شرما کے ساتھ غدر2 کی شوٹنگ شروع کر دی ہے جس میں امیشا پٹیل اور اتکرش شرما اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

غدر2 میں بھی سنی دیول تارا سنگھ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جو ہندوستانی سنیما کے مشہور کرداروں میں سے ایک ہے۔سنی دیول نے گزشتہ روز انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم غدر2کی اپنی پہلی جھلک مداحوں  کے سامنے پیش کی ہے جس میں وہ پگڑی پہنے نظر آرہے ہیں اور چہرے پر بڑی داڑھی اور مونچھیں ہیں۔ مداحوں کو غدر2 سے سنی دیول کی پہلی جھلک پسند آئی ہے اور وہ پنجاب کے پتر کی تعریف کر رہے ہیں۔ فلم غدر2 میں سنی  پا جا کا  روپ دیکھ کر شائقین نے  کہا ہے کہ یہ فلم باکس آفس پر  شاندار کمائی کرے گی۔

ایک مداح نے سنی دیول کی تصویر کے نیچے لکھا ہے تارا سنگھ واپس آ رہے ہیں۔ باقی سب ہیرو تارا سنگھ کے سامنے بونے نظر آئیں گے۔ تو دوسری جانب ایک اور مداح نے لکھا ہے تارا سنگھ اس بار بھی باکس آفس پر سونامی لائے گی۔ غدر2 تھیٹروں میں 500 کروڑ کمائے گی۔فلم غدر2 کو لے کر ناظرین جس طرح کے جوش و خروش کو دیکھ رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ سنی دیول غدر2 کے ساتھ بالی ووڈ میں کامیاب واپسی کریں گے۔ سنی دیول ایک زمانے میں اپنے ایکشن کے لیے مشہور تھے۔ ان کا شمار انڈسٹری کے سب سے بڑے ایکشن اسٹارز میں ہوتا ہے۔