Sunday, May 19, 2024
Homesliderغریب کے پاس انٹرنیٹ نہیں ، ٹیکہ کا رجسٹریشن کیسے ہو:راہول گاندھی

غریب کے پاس انٹرنیٹ نہیں ، ٹیکہ کا رجسٹریشن کیسے ہو:راہول گاندھی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے ٹیکہ مہم کے لئے آن لائن رجسٹریشن کے سلسلے میں حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ جن غریبوں عوام کے پاس انٹرنیٹ نہیں ہے اور وہ بغیررجسٹریشن کے پیدل چل کر ویکسینیشن سنٹر پر آتے ہیں لہذا انہیں بھی ٹیکہ لگوانے کا حق ہے اورانہیں اس حق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔

راہول گاندھی نے کہا ہے کہ ٹیکہ لگوانا ملک کے ہر شہری کا حق ہے اور آج بھی ایسے بے شمار غریب لوگ ہیں جن کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں ہے ، لیکن انہیں ٹیکہ لگانے کے حق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا ، اس لئے ویکسینیشن سنٹر پر آنے والے ہو شخص کو ٹیکہ لگانا چاہئے ۔ کانگریسی قائد راہول نے ٹویٹ کیا ویکسین کے لئے صرف آن لائن رجسٹریشن کافی نہیں ہے ۔ ویکسین سینٹر چل کرآنے والے ہر شخص کو ٹیکہ ملنا چاہئے ۔ زندگی کا حق ان کا بھی ہے جن کے پاس انٹرنیٹ نہیں ہے

دوسری جانب کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے حوالہ سے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایک سال میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھا کر ڈھائی لاکھ کروڑکی کمائی کی ہے ۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ گزشتہ سال6 جون سے رواں سال6 جون تک حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 24 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 16 روپے فی لیٹر کا اضافہ کرکے ڈھائی لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا منافع حاصل کیا ہے ۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے فیس بک پوسٹ میں کہا جب ملک مشکلات کا شکار تھا ، لوگوں کو معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑرہا تھا، تب حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس لگا کر ڈھائی لاکھ کروڑ کمائے ، عام لوگوں کو کیا حاصل ہوا۔ایک سال میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا موازنہ کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا 6  جون 2020 کو پٹرول کی فی لیٹر قیمت: 71 روپے ، ڈیزل کی قیمت: 69 روپے اور6 جون2021 کو پٹرول کی قیمت: 95 روپے ڈیزل کی قیمت: 85 روپے ۔