Friday, May 17, 2024
Homeبین الاقوامیغزہ کے شہریوں پرحملہ انتہائی ظلم :اقوام متحدہ

غزہ کے شہریوں پرحملہ انتہائی ظلم :اقوام متحدہ

- Advertisement -
- Advertisement -

اقوام متحدہ ۔ اقوام متحدہ نے اسرائیل اور غزہ پٹی کے درمیان سرحد پر راکٹ داغے جانے کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے خلاف حملہ انتہائی ظلم ہے ۔ اسرائیل کے فضائی حملہ میں فلسطین اسلامی جہاد ( پی آئی جے ) گروپ کے ایک اعلی کمانڈر بہا ابو العطا کی موت کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے ۔

مغربی ایشیا امن عمل کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر نکول مالدیونوو نے بدھ کو ایک بیان میں کہا میں فلسطین اسلامی جہاد اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع متفکر ہوں۔ مقامی اطلاعات کے مطابق، اسرائیل کے حملہ میں نہ صرف فلسطین اسلامی جہاد (پی¸ آئی جی) گروپ کا ایک اعلی کمانڈر مارا گیا بلکہ ان کی اہلیہ اور دیگر بھی مارے گئے ۔

دریں اثنا غزہ انکلیو کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے حملہ میں تین بچوں سمیت 13 فلسطینیوں کی موت ہو ئی۔ اس حملہ کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 23 ہو گئی۔ مالدیونوو نے کہا آبادی والے علاقے میں غیر ذمہ دارانہ طور پر راکٹ اور مارٹر داغا جانا مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور اسے فوری طور پر روکنا ہوگا۔ شہریوں کے خلاف کوئی بھی حملہ انتہائی ظالم ہے ۔

اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر نے کہا مسلسل جاری کشیدگی ‘ انتہائی خطرناک ہے یہ غزہ میں سماجی و اقتصادی حالات کو بہتر بنانے کی کوششوں کو کمزور کرنے کی ایک اور کوشش ہے ۔ایک اور تباہ کن جدوجہد کو روکنا ہوگا ۔انہوں نے کہا اقوام متحدہ حالات کو قابو میں کرنے کے لئے تیزی سے کام کر رہا ہے ۔