Sunday, May 5, 2024
Homesliderفاتح ہندوستانی ٹیم کو بی سی سی آئی کا 5 کروڑ کا...

فاتح ہندوستانی ٹیم کو بی سی سی آئی کا 5 کروڑ کا بونس

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی : آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی کے ذریعہ بارڈر ۔گواسکر ٹرافی پر 2-1 کا قبضہ جمانے والی ہندوستانی ٹیم کو بی سی سی آئی کی جانب سے 5 کروڑ کا بونس دیئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔اجنکیا رہانے جن کی قیادت میں ہندوستان نے آج برسبین میں منعقدہ ٹسٹ میچ کے پانچویں دن ایک غیرمعمولی کامیابی حاصل کرتے ہوئے مطلوبہ 328 رنز کا نشانہ حاصل کرلیا اور میزبان ٹیم کے گبا میں 32 سالہ ناقابل تسخیر موقوف کو ختم کردیا ۔ اس کامیابی کے چند منٹ بعد ہی بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی اور سکریٹری جئے شا نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے بونس کا اعلان کیا۔ گنگولی نے ٹوئیٹ کیا کہ ٹیم کو ہندوستانی 5 کروڑ روپئے کا بونس دیا جائے گا جیسا کہ ٹیم نے آسٹریلیا میں غیرمعمولی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ یہ ہندوستانی کرکٹ کیلئے ناقابل فراموش اور یادگار لمحات ہیں جبکہ جئے شا نے نوجوان ہندوستانی ٹیم کے مظاہروں کی ستائش کی۔

دریں اثناء اجنکیا رہانے کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم جس نے آسٹریلیا کے خلاف چار مقابلوں کی ٹسٹ سیریز میں ناقابل یقین اور شاندار کامیابی حاصل کی ہے اس کا اسے آئی سی سی کی ٹسٹ درجہ بندی میں بھی فائدہ ہوا ہے اور وہ اب دوبارہ پہلا مقام حاصل کرلیا ہے۔ آسٹریلیا میں حاصل ہونے والی کامیابی کے ذریعہ ہندوستان کو 430 نشانات حاصل ہوئے ہیں جس کی بدولت اب وہ نیوزی لینڈ سے پہلا مقام چھین لیا ہے کیونکہ نیوزی لینڈ کے اس وقت جملہ نشانات کی تعداد 420 ہے جبکہ تیسرے نمبر پر موجود آسٹریلیائی ٹیم کے نام 332 نشانات درج ہیں۔ آئی سی سی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ گبا نے شاندار کامیابی کے ذریعہ ہندوستان آئی سی سی ٹسٹ چمپئن شپ کی فہرست میں پہلے مقام پر پہنچ چکی ہے جبکہ آسٹریلیا کو نقصان کے بعد تیسرے مقام پر اکتفا کرنا پڑا ہے۔ ہندوستان نے تاحال 13 مقابلے کھیلے ہیں جس میں اسے 9 فتوحات اور 3 مقابلوں میں شکست برداشت کرنی پڑی۔