Friday, May 17, 2024
Homesliderفحش فلموں کا عادی 16 سالہ لڑکا نابالغ کی عصمت ریزی اور...

فحش فلموں کا عادی 16 سالہ لڑکا نابالغ کی عصمت ریزی اور قتل کے الزام میں گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

کالابوراگی (کرناٹک) ۔ کالبرگی ضلع میں ایک 16 سالہ لڑکے کو ایک نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی اور قتل کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے پولیس نے جمعرات کو  اس واقعہ کی تفصیلات بتائی ہے ۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ملزم لڑکا فحش فلمیں  دیکھنے کا عادی تھا۔ پولیس نے بتایا کہ وہ مسلسل موبائل پر رہتا تھا اور زیادہ تر وقت فحش ویڈیوز دیکھتا تھا۔

منگل کی شام 15 سالہ لڑکی جو ضرورت سے فارغ ہونے کےلئے نکلی تھی مردہ پائی گئی۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔کالبرگی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ایشا پنتھ کی طرف سے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے 24 گھنٹے کے اندر تین نابالغوں کوگرفتارکیا۔ تاہم تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ 16 سالہ ملزم نابالغ نے جرم کیا تھا۔

ملزم لڑکی کو گھسیٹ کر گنے کے کھیت میں لے گیا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ ملزم نے اس کا سینہ بڑے پتھر سے کچل دیا اور دوپٹہ سے گلا دبا کرقتل کردیا۔ جرم کرنے کے بعد لڑکا فرار ہوگیا۔لڑکی کے جسم پر ہر طرف خراشیں تھیں۔ پولیس نے  کہا ہے کہ ملزم نے متاثرہ کا اس وقت تعاقب کیا جب وہ گھر سے باہر نکلی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے گرفتاری کے   ڈرسے لڑکی  کا  قتل کردیا کیونکہ اسے خدشہ تھا کہ  وہ اس کے خلاف شکایت کرسکتی ہے۔پنتھ نے اس مقدمہ کا سراغ لگانے والی پولیس ٹیم کے لیے ایک لاکھ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا۔ اس نے یہ بھی کہا ہے کہ مقدمہ  کے سلسلے میں چارج شیٹ جلد ہی عدالت میں پیش کی جائے گی۔

متاثرہ خاتون منگل کی سہ پہر تین بجے ضرورت سے فارغ ہونے گھرسے نکلی تھی۔ کافی دیر تک لڑکی گھر واپس نہ آنے پر لڑکی کے گھر والوں نے اس کی تلاش شروع کردی۔ آخر کار گاؤں والوں نے اس کی سینڈل دیکھی اور لڑکی کی لاش اسی دن شام دیر گئے گنے کے کھیت کے قریب سے ملی۔پولیس نے بتایا کہ لڑکی نویں جماعت میں پڑھتی تھی اور اپنے رشتہ دار کے گھر رہ رہی تھی۔ ملزم کی تیزی سے نشاندہی نے مقامی لوگوں کی طرف سے محکمہ پولیس کی تعریف کی ہے۔