Friday, May 17, 2024
Homesliderفرسٹ ڈے فرسٹ شو مایوس کن

فرسٹ ڈے فرسٹ شو مایوس کن

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: دہلی سمیت متعدد ریاستوں کے سینما گھروں نے سات مہینوں کے بعد جمعہ کو فلم شائقین کے لئے اپنے دروازے کھول دیئے لیکن کورونا کے خوف کی وجہ سے ہر جگہ شائقین کے تعداد مایوس کن رہی تاہم انڈسٹری کے ماہرین اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے پر خوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اگلے ہفتے کے آخر تک عوام کی تعداد میں بہتری آئے گی کیونکہ فرسٹ ڈے فرسٹ شو ان کے لئے مایوس کن رہا۔ مرکز نے کوویڈ کے سخت احتیاطی اقدامات کے تحت سینما ہالوں میں فی الحال 50 فیصد کی اجازت دی ہے۔

فرسٹ ڈے فرسٹ شو کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈیلیٹ سنیما کے منیجرراج کمار مہروترا نے کہا کہ ہم پہلے دن سے تھیٹرس کے پر ہونے کی توقع نہیں کر رہے تھے۔ ہمیں 50 فیصد نشتوں کے پر ہونے کی توقع بھی نہیں تھی لیکن ہمیں بہت خوشی ہے کہ تھیٹرس کی کشادگی ہوئی ہے اور معمولات بھی شروع ہوچکے ہیں۔ آج سینما ہال میں 50 سے 60 افراد بیٹھے ہیں اگر وہ اپنے افراد خاندان کو آگاہ کرتے ہیں کہ تھیٹر میں فلم دیکھنا محفوظ ہے تو سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ موجود تو ہیں لیکن پھر بھی خوف ہے اور خوف کو آہستہ آہستہ دور کرنے کی ضرورت ہے ۔ کارنول سنیما اوپ کے آپریشنز ، سینئر نائب صدر کنال سہنی نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پہلے شو کا رد عمل اچھا نہیں تھا اور فرسٹ ڈے فرسٹ شو ناکام ثابت ہوا ہے۔

دہلی، این سی آر ، اترپردیش ، مدھیہ پردیش ، اتراکھنڈ ، مغربی بنگال اورگجرات کے سنیما ہال کھل گئے ہیں۔ ہمارے پاس صبح کے گیارہ بجے شروع ہونے والے مارننگ شو میں تقریبا 25 سے 30 افراد موجود تھے۔ مجھے لگتا ہے شام کے آنے والے وقت میں اس تعداد میں اضافہ ہوگا ۔ سہنی نے مزید کہا ہے کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ ہفتے کے آخر میں عوام کی تعداد میں بہتری آئے گی۔ ہم پنجابی ، گجراتی اور بنگالی میں علاقائی فلموں کے علاوہ سیکشن 375 ،’وار ، ملنگ اور کوئین جیسی فلموں کی نمائش کررہے ہیں جس سے امید کی جاسکتی ہے کہ عوام سینما گھروں کا رخ کریں گے۔

ڈائریکٹر ویو سنیما یوگیش نے بھی کہا کہ ابھی تک عوام کی تعداد حوصلہ افزا نہیں ہے۔ہم نے سات ماہ کے وقفے کے بعد تھیٹر کھولے ہیں اور اس میں کوئی نئی فلم نہیں ہے جو بڑے بیانر کی ہو۔ دیوالی سے پہلے اور نوراتری سے پہلے ہمیشہ ہی ایک مدھم دور ہوتا ہے اور اب تو کورونا کا بحران ہے۔