Friday, April 26, 2024
Homesliderفرنچ اوپن ، نڈال کا کوارٹر فائنل میں جوکووچ سے مقابلہ متوقع

فرنچ اوپن ، نڈال کا کوارٹر فائنل میں جوکووچ سے مقابلہ متوقع

- Advertisement -
- Advertisement -

پیرس۔ عالمی نمبر 1 اور دفاعی چمپئن نوواک جوکووچ کو22 مئی کو شروع ہونے والے فرنچ اوپن میں اپنے کھیل  کا معیار جلد  بلند کرنا ہوگا  کیونکہ کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ 13 بار کے رولینڈ گیروس کے فاتح اور کلے کورٹ کے  بادشاہ  رافیل نڈال سے ہو سکتا ہے۔اس کے علاوہ باصلاحیت ہسپانوی کھلاڑی کارلوس الکاراز چھٹے سیڈ کے طور پر ٹاپ ہاف میں میں شامل ہوئے  ہیں اورسیمی فائنل میں ان کا مقابلہ جوکووچ یا نڈال سے ہوسکتا ہے۔ الکاراز جوکلے کورٹ گرانڈ سلام میں اپنی دوسری پیشی کا مظاہرہ کریں گے، کو تیسری سیڈ جرمنی کے الیگزینڈر زیویریو کے کوارٹر میں رکھا گیا ہے۔

روس کے ڈینیل میدویدیف نے تیسرے گروپ میں یونان کے اسٹیفانوس سیٹسیپاس کے چوتھے سیڈ ناروے کے آٹھویں سیڈ کیسپر روڈ کے ساتھ شامل کیا گیا ہے ۔تفصیلات  کے مطابق روس کے آندرے روبلیو، ساتویں سیڈ میدویدیف کے لیے ممکنہ کوارٹر فائنل حریف ہیں۔ڈرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جوکووچ نے سال کے دوسرے گراند سلام  میں شائقین کی مکمل واپسی پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سربیائی کھلاڑی نے کہا کہ اس ہفتے کوالیفائنگ ایونٹ  کے دوران اور پریکٹس سیشنز میں آنے والے لوگوں کی تعداد کو دیکھنا حیرت انگیز ہے اور خوش آئند ہے ۔

سنٹر کورٹ اور کورٹ سوزین لیگلن پر بھی بہت سارے لوگ موجود تھے  یہ دیکھنا بہت اچھا ہے کیونکہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ وہ ٹینس کو کتنا یاد کرتے ہیں، وہ کتنے پرجوش ہیں اور وہ اس کھیل سے کتنا پیار کرتے ہیں۔ اور یقیناً ہمارے لیے یہ پرجوش ہے ۔ کھلاڑیوں کےلئے ہجوم کا ہونا ایک ناقابل یقین احساس ہے۔

خاص طور پر میرے لیے اپنے کیریئر کے اس مرحلے پر یہ اس بات کے اہم عوامل میں سے ایک ہیں کہ میں اب بھی پیشہ ورانہ ٹینس کیوں کھیلتا ہوں اور میں کیوں مقابلہ کرتا ہوں۔ آپ کوشائقین  سے جو توانائی ملتی ہے، جوش و خروش ہمارے لیے بہت اہم ہے۔جوکووچ جاپان کے یوشی ہیتو نیشیوکا کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کریں گے اور چوتھے راؤنڈ میں ارجنٹینا کے ڈیاگو شوارٹزمین یا بلغاریہ کے گریگور دیمتروف سے مقابلہ کر سکتے ہیں۔

نڈال کے پہلے راؤنڈ کے حریف آسٹریلیائی جارڈن تھامسن ہیں، سوئس کھلاڑی اسٹین واورینکا دوسرے راؤنڈ کے ممکنہ حریف کے طور پر سامنے آ رہے ہیں۔ کینیڈا کے نویں سیڈ فیلکس اوگر-الیاسائم اور یو ایس کے 17ویں سیڈ ریلی اوپلکا اسپین کے ماسٹر کے لیے چوتھے راؤنڈ کے ممکنہ حریف  ہیں۔الکارز اور زیوریوف دونوں کوالیفائرز کے خلاف کھل رہے ہیں، اس دوسرے کوارٹر میں آسٹریا کے غیر سیڈڈ ڈومینک تھیم ایک خطرناک حریف ہوں گے ۔ تھیم کا مقابلہ پہلے راؤنڈ میں بولیویا کے ہیوگو ڈیلین سے ہوگا، جس کے فاتح کا مقابلہ روس کے 21ویں سیڈ کیرن کھچانوف یا دوسرے راؤنڈ میں کوالیفائر سے ہوگا۔

تیسرے کوارٹر میں قرعہ اندازی کے تین زیادہ دلچسپ ابتدائی راؤنڈ میچ شامل ہیں۔ تسسیپاس کا مقابلہ اطالوی لورینزو موسیٹی سے ہوگا، 14ویں سیڈ ڈینس شاپووالوف کا مقابلہ ڈنمارک کے ڈین ہولگر رونے سے ہوگا اور ناروے کے کیسپر روڈ کا مقابلہ وائلڈ کارڈ جو ولفریڈ سونگا سے ہوگا جو اپنے کرئیر کا آخری ایونٹ کھیل رہے ہیں کیونکہ وہ رولینڈ گیروس کے بعد سبکدوش ہونے والے ہیں۔