Sunday, May 19, 2024
Homesliderفرنچ اوپن میں کھلاڑی صرف دو ہوٹلوں میں قیام کریں گے

فرنچ اوپن میں کھلاڑی صرف دو ہوٹلوں میں قیام کریں گے

- Advertisement -
- Advertisement -

پیرس: فرنچ اوپن میں شرکت کرنے والے ٹینس کھلاڑی دو ہوٹلوں میں بغیر کسی استثنیٰ کے مقیم رہیں گے۔ ٹورنمنٹ کے ڈائریکٹر گائے فورگیٹ نے کہا کہ اس ماہ کے آخر میں شروع ہونے والے فرنچ اوپن کے تمام کھلاڑیوں کو کورونا وائرس سے ہونے والے خطرات کو کم کرنے کے لئے دو نامزد ہوٹلوں میں بغیر کسی استثنیٰ کے رکھا جائے گا۔

فورگٹ نے یہ بھی اعلان کیا کہ 27 ستمبر تا 11 اکتوبر کے ٹورنامنٹ کے دوران وہ جن 20ہزار افراد شرکت کی  امید کر رہے تھے اس کی بجائے اب صرف 11500 شائقین کو داخل دیا جائے گا۔ فرانسیسی حکومت کا موجودہ قانون عوامی اجتماع کو 5000 افراد تک محدود رکھنے کی اجازت دے رہا ہے۔

رولینڈ گیروس کمپلیکس کو تین الگ الگ علاقوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ان علاقوں کے درمیان افراد کی حمل ونقل پر سخت شرائط عائد رہیں گے۔فلپ چیٹیر اور سوزین لینگلن کورٹ صرف 5 ہزار شائقین تک محدود رہیں گے جبکہ سائمن میتھیو صرف 1500 افرادکو داخلے کی اجازت ہوگی۔ بیرونی کورٹ کے لئے کوئی ٹکٹ فروخت نہیں ہوگا۔

15 دنوں میں مجموعی طور پر 1500000 سے کم مداحوں  کی آمد کی توقع کی جاسکتی ہے – 2019 کے فرنچ اوپن  میں شریک 5200000 کے صرف ایک چوتھائی سے زیادہ افراد اس مرتبہ  فرنچ اوپن سے محظوظ ہوسکیں گے۔فارغٹ نے کہا فرنچ اوپن آمد کے بعد کھلاڑیوں کی جانچ کی جائے گی اور پہلا منفی ٹسٹ آنے کے ساتھ ہی ان ہی ٹورنمنٹ میں شرکت کی منظوری مل جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسرا ٹسٹ 72 گھنٹے کے اندر اور پھر ہر پانچ دن بعد ٹورنمنٹ میں کسی کھلاڑی کی شرکت ٹسٹ کے نتائج  پر منحصر ہو گی۔فرنچ ٹینس فیڈریشن کے ڈائریکٹر جنرل ژان فرانکوئس ویلوٹی نے کہا ہم فضائیہ سے متعلق معاملے میں نہیں سوچ رہے ہیں کیونکہ یہ ایک خیالی تصور ہے بلکہ ہم زمینی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے ایسے اقدامات کررہے ہیں جس کے ذریعہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے علاوہ ٹینس کے مقابلوں کو محفوظ ماحول میں مکمل کیا جاسکے ۔