Sunday, May 19, 2024
Homesliderفرنچ اوپن کا بلاک بسٹر فائنل، نڈال کا جوکووچ سے مقابلہ

فرنچ اوپن کا بلاک بسٹر فائنل، نڈال کا جوکووچ سے مقابلہ

- Advertisement -
- Advertisement -

پیرس: ٹینس کے جنونی شائقین کو جس فائنل کا بے صبری سے انتظار تھا وہ اتوار کو فرنچ اوپن کی شکل میں عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ اور کلے کورٹ کے بے تاج بادشاہ اور دفاعی چمپئین رافل نڈال کے درمیان ہوگا ۔

نواک جوکووچ نے سیمی فائنل میں یونانی اسٹار اسٹیفانوس سسیپاس کے خلاف ڈرامائی پانچ سٹوں میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد بلاک بسٹر فرنچ اوپن فائنل کو یقینی بنادیا ہے ۔عالمی نمبر ایک جوکووچ  جو 2016 کی چمپیئن ہیں وہ  رولینڈ گیرس میں اپنے پانچویں فائنل میں پہنچ گئے ہیں  ۔ انہو ں نے سیمی فائنل میں  پانچویں سیڈ سسیسیپاس کو 6-3، 6-2، 5-7، 4-6، 6-1 سے شکست دی۔ جہاں انہوں  نے تیسرے سٹ میں میچ پوائنٹ حاصل کیا تھا۔

دوسری جانب  12 مرتبہ  کی چمپیئن نڈال نے ڈیاگو شوارٹزمان کو 6-3 ، 6-3 ، 7-6 (7/0) سے شکست دے کر ٹورنمنٹ میں 13 واں فائنل اپنے نام کرلیا۔اتوارکو  جوکووچ 18 ویں گرانڈ سلام  جیت سکتے ہیں جس کے ذریعہ وہ  نصف صدی میں چاروں گرانڈ سلام دو بار جیتنے والے پہلے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیں گے ۔

دوسری جانب نڈال  عالمی نمبر دو  راجر فیڈرر کے 20 گرانڈ سلام  خطابات  جیتنے کے ہمہ وقتی ریکارڈ کی برابر ی کر سکتے ہیں۔جوکووچ صرف دو کھلاڑیوں  میں سے ایک ہے جس نے 15 سال میں رولینڈ گیروس میں نڈال کو شکست دی۔ اتوار کو دونوں کے درمیان یہ 56 واں مقابلہ  ہوگا۔

فائنل کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے  جوکووچ نے کہا کہ یہ رافا کا گھر ہے مجھے جیتنے کی ترغیب ہوگی ، میں نے انہیں یہاں 2015 میں شکست دی لیکن کلے کورٹ پر نڈال کو شکست دینا  یہ سب سے بڑا چیلینج ہوگا۔

جوکووچ نے سیمی فائنل میں شاندار مظاہرہ کرنے والے حریف کھلاڑی   تسسیپاس کی  جو صرف دوسری مرتبہ گرانڈ سلام کے سیمی فائنل میں کھیل رہے تھے۔جوکووچ کے بموجب اسٹیفانوس ایک بہت بڑے  کھلاڑی ہیں لیکن چار گھنٹے بعد وہ تھک گئے  ۔ اس نے مجھے بہت سخت مقابلے دیا ۔

جوکووچ نے سیمی فائنل میں تِسیپاس پر 5-1 کیریئر کی برتری حاصل کی اور مقابلے کے دوران  گردن اور کندھے کی تکلیف  کی پریشانی کا اظہار نہیں کیا جس سے انہیں گزشتہ مقابلے میں پریشانی ہوئی تھی۔