Sunday, May 19, 2024
Homesliderفرنچ اوپن کی فتوحات کا کھلاڑیوں کی درجہ بندی پر واضح اثر

فرنچ اوپن کی فتوحات کا کھلاڑیوں کی درجہ بندی پر واضح اثر

- Advertisement -
- Advertisement -

پیرس ۔ امریکہ کی کوکو گاف فرنچ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے فائنل میں عالمی نمبر ایک انگا سویاٹیک سے شکست کے بعد پیر کو جاری کی گئی ڈبلیو ٹی اے درجہ  بندی  میں کیریئر کی بہترین 13ویں مقام  پر پہنچ گئیں ہیں ۔پہلی بار گرانڈ سلام فائنل میں پہنچنے والی فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ نوجوان کو 10 مقام کا فائدہ ہوا ہے۔ ہفتہ کو ہونے والے فائنل میں انہیں سویا ٹیک نے 6-1, 6-3 سے شکست دی۔گاف اس سے پہلے کبھی کسی گرانڈ سلام کے کوارٹر فائنل سے آگے نہیں بڑھ پائی تھی ۔ وہ رولینڈ گیروس میں سنگلز اور ڈبلز دونوں کے فائنل میں پہنچی لیکن  ہار گئی۔
ان کی ڈبلز پارٹنر جیسیکا پیگولا نے بھی پہلی بار سنگلززمرےکے ٹاپ 10 میں جگہ بنائی۔ فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی جیسیکا 11ویں سے آٹھویں نمبر پر آگئی ہیں۔ جیسیکا کو بھی سویاٹیک سے شکست ہوئی تھی اور وہ لگاتار 35 میچ جیت چکی ہیں۔گزشتہ سال فرنچ اوپن سنگلز اور ڈبلز خطابات  جیتنے والی باربرا کراسیکووا پروفیشنل دور کی صرف تیسری خاتون کھلاڑی بن گئیں جو رولینڈ گیروس میں ٹرافی جیتنے کے بعد اگلے ٹورنمنٹ کے پہلے راؤنڈ میں ہار گئیں۔ وہ تازہ ترین درجہ بندی میں دوسرے سے 14ویں نمبر پر آگئی ہیں۔اس بار، درجہ بندی کی فہرست  پر فرنچ اوپن کا اثر طویل ہوگا کیونکہ ڈبلیو ٹی اے اور اے ٹی پی  دونوں پیشہ ورانہ دوروں نے اعلان کیا ہے کہ وہ 27 جون سے ومبلڈن پوائنٹس نہیں دیں گے۔
دونوں دوروں نے یہ قدم آل انگلینڈ کلب کی جانب سے روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں پر یوکرین پر حملہ کرنے پر پابندی لگانے کے فیصلے کے بعد اٹھایا۔سابق نمبر ایک مرد کھلاڑی رافیل نڈال اپنا 14 واں فرنچ اوپن اور کیریئر کا 22 واں گرانڈ سلام جیتنے کے بعد اتوار کو ایک درجہ ترقی کر کے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔جبکہ سربیا کے نوواک جوکووچ بدستور ٹاپ پر ہیں۔کوارٹر فائنل میں جوکووچ کو شکست دینے والے نڈال نے فائنل میں کاسپر روڈ کو 6-3، 6-3، 6-0 سے شکست دی۔پہلی بار کسی گرانڈ سلام فائنل میں کھیلنے والے روڈے آٹھویں سے کیریئر کی بہترین چھٹے مقام  پر پہنچ گئے ہیں۔