Wednesday, May 15, 2024
Homeٹرینڈنگفلائی اوور سے گری تیز رفتارکار،ایک خاتون ہلاک،دو افراد زخمی

فلائی اوور سے گری تیز رفتارکار،ایک خاتون ہلاک،دو افراد زخمی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ریڈور گچی باؤلی میں ہفتے کے روز ایک فلائی اوور سے کار گرنے سے ایک خاتون کی موت ہوگئی اور دوافراد زخمی ہو گئے۔یہ حادثہ بائیو ڈاائیورسٹی پارک چوراہے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک کار اپنا کنٹرول کھو بیٹھی اور حال ہی میں کھلی بائیو ڈائیورسٹی فلائی اوور سے نیچے گر گئی اور فٹ پاتھ پر موجود خاتون کو کچل دیا۔

سی سی ٹی وی کیمروں کی تصویروں میں گاڑی سڑک پر گرتی اور پھر درخت سے ٹکراتی دکھائی دے رہی ہے۔ایک خاتون،جو آٹو رکشہ کی منتظر تھی،کو گاڑی نے کچل دیا۔حادثے میں کار کا ڈرائیور اور روڈ پر موجود ایک اور خاتون بھی زخمی ہو گئی۔

اس تصادم کے نتیجے میں درخت اکھڑ گیا اور کار، کئی گز تک کھینچتی رہی،جس سے سڑک کے کنارے کھڑی چند گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔زخمیوں کو قریبی نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ب،جہاں کار ڈرائیور کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت منی کونڈہ علاقہ کی رہنے والی ستیما کے طور پر کی گئی ہے۔گریٹر حیدرآبادمیونسپل کارپوریشن کے مئیر بونتھو رام موہن نے مہلوک کے اہل خانہ کو پانچ لاکھ روپئے ایکس گریشیا ء دینے کا اعلان کیا ہے۔

سائبر آباد پولیس کمشنر وی سی سججانار نے حادثے کے مقام پر میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ کار 99-104کلو میٹر رفتار سے چلائی جا رہی تھی۔اور کار چلانے والوں کو مشورہ دیا کہ 40 کلو میٹر سے زیادہ رفتار سے گاڑیاں نہ چلائیں۔

اس ماہ کے شروع میں افتتاح کئے گئے فلائی اوور پر یہ دوسرا واقعہ ہے،9نومبر کو اسی فلائی اوور پر ایک کار نے سیلفی لیتے کھڑے ہوئے ایک نوجوان کو ٹکر ماری تھی جس کے نتیجے میں وہ پل سے نیچے گر کر ہلاک ہو گیا تھا۔