Tuesday, May 21, 2024
Homeٹرینڈنگفلائی اوور سے گرے قانون کے جال میں اٹکے

فلائی اوور سے گرے قانون کے جال میں اٹکے

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ ایک کہاوت مشہور ہے کہ آسمان سے گرے اور کھجور میں اٹکے لیکن اب حیدآباد میں پیش آئے واقعے میں یہ کہاوت کسی قدر تبدیلی کے ساتھ کہی جارہی ہے جیسا کہ فلائی اوور سے گرے قانون کی جال میں پھنسے۔ بائیو ڈائیورسٹی جنکشن فلائی اوور پر سے تیز رفتارکارکے نیچے گرنے کے حادثہ میں شہر میں ایک نئی بحث چھیڑی ہے لیکن کار چلانے والے27 سالہ کرشنا ملان راؤ کلواکنٹہ جوکہ دواخانہ میں زیرعلاج ہیں ان پر ایک اورمشکل آنے والی ہے چونکہ پولیس نے کہا ہیکہ ان کے خلاف مقدمہ درج ہوچکا ہے اور دواخانہ سے ڈسچارج ہونے کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں آئے گی۔

رائے درگم پولیس اورسائبرآباد کمشنریٹ کی جانب سے یہ مقدمہ درج کیا ہے جس میں تیز رفتار گاڑی چلانے کے خلاف مقدمہ ہے۔ مذکورہ فلائی اوور پرزیادہ سے زیادہ رفتار کی حد 40 کیلو میٹر فی گھنٹہ مقرر ہے لیکن کرشنا 104 کیلو میٹر کی رفتار سے کار چلا رہے تھے اور تیز رفتارکار ان کے قابو سے باہر ہوتے ہوئے فلائی اوور سے نیچے گری جس کی وجہ سے ایک خاتون موقع حادثہ پر ہی ہلاک ہوگئی۔ اس واقعہ کے بعد لاپرواہی سے گاڑی چلانے کا مقدمہ درج کرنے کے علاوہ سرخ کارکے ڈرائیور کے خلاف چالان بھی جاری کردیا گیا ہے۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں یہ بھی کہا ہیکہ خدشہ ظاہرکیا جارہا تھا کہ یہ مئے نوشی میں کی جانے والی ڈرائیونگ ہے لیکن اس پر حتمی فیصلہ ڈرائیور کے خون کے نمونے حاصل کرنے اور اس کی رپورٹ کی بنیاد پرکیا جائے گا۔