Friday, May 17, 2024
Homesliderفلسطین میں لاک ڈاؤن ،2 ہفتوں کےلئے سفرپر پابندیاں

فلسطین میں لاک ڈاؤن ،2 ہفتوں کےلئے سفرپر پابندیاں

- Advertisement -
- Advertisement -

رملہ: فلسطینی حکومت نے کووڈ 19 کے معاملات  میں مسلسل اضافے کےباعث مقبوضہ مغربی کنارے میں کرفیو لگایا ہے۔ سفری پابندیوں کو سخت کردیا گیا ہے۔میڈیا کے مطابق الخلیل، بیت لحم، رملہ اور نابلس کو چار دن کے لیے مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ تمام گورنریٹ کے درمیان سفر پر دو ہفتے تک پابندی رہے گی۔حکو متی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے رات آٹھ سے صبح چھ بجے تک دو ہفتے کے لیے کرفیو نافذ رہے گا۔

احتیاطی اقدامات کے تحت تمام شہر ، دیہات اور پناہ گزین کیمپ  جہاں کووڈ 19 کے معاملات پورٹ ہوئے ہیں لاک ڈاون کیا جائے گا۔یاد رہے کہ فلسطینی علاقوں میں 7 ہزارسے زائد معاملات کی تصدیق ہوچکی ہے۔اب تک 37 افراد ہلاک ہوچکے۔وزارت صحت کے مطابق اتوار کو 349 نئے معاملات  سامنے آئے ہیں جن میں سے نصف الخلیل کےعلاقے میں ہیں۔

ترجمان نے بیان میں مزید  کہا کہ ہمیں صحت کے حوالے سے ایک حقیقی خطرہ درپیش ہے۔ اس وبا کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔بیان کے مطابق کرفیو کے دوران بیکریوں اور فارمیسیوں کھولنے کی اجازت ہوگی لیکن شادی ، تعزیتی اجتماعات ، تہوار یا کسی بھی دوسرے اجتماعات کے انعقاد پرسختی سے پابندی ہے۔حکومت نے تمام باربر شاپس ، بیوٹی پارلرز اور سپورٹس کلبوں کو بند رکھنے کے بھی احکامات دیے ہیں۔ اس سال سمر کیمپوں کے انعقاد پربھی پابندی ہے۔