Friday, May 17, 2024
Homeٹرینڈنگفلسطین  کے تاریخی مقامات کا گھر بیٹھے دورہ کیجئے

فلسطین  کے تاریخی مقامات کا گھر بیٹھے دورہ کیجئے

- Advertisement -
- Advertisement -

رملہ ۔ اگر آپ فلسطین کے تاریخی علاقے دیکھنے کے خواہش مند ہیں اور آپ کو کسی وجہ سے وہاں جانے کی اجازت نہ ہو یا آپ کا بجٹ آپ کا ساتھ نہ دے رہا ہو تو آپ اپنی یہ خواہش فرضی ایک ایپ کے ذریعے پوری کرسکتے ہیں۔تفصیلات  کے مطابق فلسطینی ٹکنالوجی کے ماہرین نے ایک نئی ایپلی کیشن تیار کی ہے۔ یہ ایسی ایپلی کیشن ہے جس میں آپ کا کچھ بھی خرچ نہیں ہوتا۔ اسمارٹ موبائل کے ذریعے آپ اس ایپلی کیشن کو استعمال کرکے فلسطین کے تاریخی مقامات کی سیر کرسکتے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اس ایپلی کیشن کو کنعان کا نام دیا گیا ہے۔ یورپی یونین کے مالی تعاون اور فلسطینی سوسائٹی برائے تحفظ قومی ورثہ کی کوششوں سے یہ ایپلی کیشن تیار ہوسکی ہے۔ اس کی بدولت فلسطینی تمدن کا تعارف ہوگا۔ فلسطین کے آثار قدیمہ کو نظر انداز اور اسے تباہ کرنے کی کوششوں سے بچانے میں بھی مدد ملے گی۔اس ایپلی کیشن کی مدد سے آپ بیت المقدس، غرب اردن اور غزہ پٹی میں موجود آثار قدیمہ کی سیر کرسکیں گے۔ اس کے ذریعے 360 ڈگری تک مقامات کو دیکھنے کی سہولت حاصل ہے۔ تاریخی مقامات سے متعلق معلومات بھی مہیا ہوں گی۔ اس ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے فلسطین وی آر ٹائپ کرتے ہوئے ڈاؤن لو ڈ کیا جاسکتا ہے۔

ٹکنالوجی کے فلسطینی ماہرین نے کوشش کی ہے کہ فلسطین میں موجود تاریخی مقامات کو اجاگر کریں۔ اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں کی تاریخ سے پوری دنیا کو متعارف کروائیں۔ فلسطین میں سیاحت کے لیے حوصلہ افزائی کریں۔اس ایپلی کیشن کی تیاری کا خیال اس وقت آیا جب امریکی کانگریس کے دو ارکان کو اسرائیل آنے سے روکا گیا۔فلسطین نژاد رشیدہ طلیب اور امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کی رکن الہان عمر کو فلسطینیوں کے ساتھ بدسلوکی کے پس منظر میں اسرائیل کے بائیکاٹ کی مہم چلانے پر فلسطین آنے سے روک دیاگیا تھا۔ایپلی کیشن میں مشرقی القدس، الخلیل، بیت لحم اور اسرائیل کے زیر قبضہ متعدد شہروں کے وڈیو کلپ 360 ڈگری کے زاویے سے دیئے گئے ہیں۔ ان کا دورانیہ 4سے 12منٹ تک کا ہے۔ یہ ایپلی کیشن فلسطین انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین نے تیار کی ہے۔