Friday, May 3, 2024
Homesliderفلم اسٹار سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شائع کرنے کےلئے کروڑہا روپئے...

فلم اسٹار سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شائع کرنے کےلئے کروڑہا روپئے لینے لگے

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔فلمی دنیا نے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے قائم کرنے کے علاوہ اپنے وقت میں پیسہ کمانے کے کوئی طریقہ نہیں چھوڑا ہے اور اب جبکہ یہ زمانہ سوشل میڈیا  کا ہے تو ایک جانب جہاں فلمی ستارے سوشل میڈیا پر ایک اشتہار کے کروڑہا روپئے لیتے ہیں تو دوسری جانب ان کے مداح ہر وقت اپنے سوپر اسٹار کی تازہ ترین تفصیلات کےلئے سوشل میڈیا پر انہیں فالو کرتے رہتے ہیں  یہی وجہ ہے کہ اب فلمی ستارے سوشل میڈیا پر کسی بھی کمپنی کے سفیر بننے کےلئے کروڑہا روپئے فیس وصول کررہے ہیں ۔

بالی ووڈ اورٹالی ووڈ  کے فلمی ستارے نہ صرف فلموں یا اشتہارات کے لیے  بلکہ سوشل میڈیا پر برانڈ کی تشہیر  کے لیے بھی کروڑوں روپے وصول کرتے ہیں۔  خصوصی رپورٹ میں ایسے ستاروں کی فہرست سامنے آئی ہے جو کہ تشہیر کےلئے کروڑہا روپیے  وصول کررہے ہیں ۔ یہ جان کر حیرت ہوگی  کہ کمپنیاں ان ستاروں کو اپنے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر لانے کے لیے کتنی رقم ادا کر رہی ہیں۔حال ہی میں اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ تلگو سوپر اسٹار رام چرن کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار نے برانڈ ایمبیسڈر بنایا ہے۔ جس کے لیے او ٹی ٹی  پلیٹ فارم مبینہ طور پر تلگو سوپر اسٹار کو تقریبا 5تا 7 کروڑ روپے ادا کر رہا ہے۔

یہی نہیں  بہت جلد شاہ رخ خان بھی ڈزنی پلس ہاٹ سٹار پر میگا ڈیبیو کرنے والے ہیں۔ لیٹس او ٹی ٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق  اس کے لیے او ٹی ٹی پلیٹ فارم نے بالی ووڈ کے بادشاہ کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر بنانے کے لیے تقریبا 6 کروڑ روپے ادا کیے ہیں۔لیٹس او ٹی ٹی کے مطابق  ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار فلم اسٹار سلمان خان کو سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کرنے پر بھاری رقم ادا کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سلمان خان کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرنے پر 50 لاکھ روپے دے رہے ہیں۔فلم اسٹار رنویر سنگھ کو بھی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرنے پر 50 لاکھ روپے دیے جا رہے ہیں۔علاوہ ازیں اس فہرست میں کئی نام شامل ہونے والے ہیں جن کو بھی ایک پوسٹ شائع کرنے پر لاکھوں روپئے ادا کئے جائیں گے ۔