Thursday, May 9, 2024
Homesliderفلم میجر نے 26/11 کی یادتازہ کردی

فلم میجر نے 26/11 کی یادتازہ کردی

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ مختلف زبانوں میں ریلیز ہونے والی فلم میجر کا بہت انتظار کیا جانے والا ٹریلر رواں ہفتہ جاری کردیا گیا ہے اور اس  ٹریلر نے فلم شائقین کو مایوس نہیں کیا۔ فلم میجر سال کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی  فلموں میں سے ایک  ہے اور یہ  26/11 کے بہادر میجر سندیپ اننی کرشنن کی زندگی پر مبنی ہے جوکہ  3 جون کو تھیٹر میں ریلیز کے لیے تیار ہے۔یہ فلم اس شخص پر مبنی ہے   جب انہوں نے 26/11 کے حملوں کے دوران درجنوں افراد کو بچاتے ہوئے ہلاک ہونے والے این ایس جی کمانڈو میجر سندیپ اننی کرشنن کی یاد ہے ۔

 وہ تمام لوگ جنہوں نے ٹریلر دیکھا وہ آدیوی سیش کی میجر سندیپ اننی کرشنن کی تصویر کشی کے لیے ان کی تعریف  کی ہے ۔ فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے شیش اس بات سے جذباتی ہو گئے جس طرح وہ شہید ہوئے اور لوگوں کی جان بچائی ہے وہ امر ہوگئے ہیں ۔ سیش نے کہامیں نے ان کے والدین سے 7 ملاقاتیں کیں ۔ فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار مہیش بابو نے کہا کہ فلم دیکھنے کے بعد میں باہر آیا اور کچھ دیر خاموش بیٹھا رہا۔ اس نے مجھے بے آواز چھوڑ دیا۔ بڑی اسکرین کے تجربے کے لیے ڈیزائن کیا گیا اور بڑے پیمانے پر نصب کیا گیا، دو لسانی فلم ہندی اور تلگو دونوں میں شوٹ کی گئی اور ملیالم میں بھی ریلیز ہوگی۔

 یہ فلم سندیپ اننی کرشنن کی لگن، ہمت، قربانیوں، محبت اور زندگی کے جذبے کی ایک ترجمانی  پیش کرتی ہے۔ مہیش بابو کےجی ایم بی  انٹرٹینمنٹ اوراے ایس موویز کے اشتراک سے سونی پکچرز انٹرنیشنل پروڈکشنز کی طرف سے تیار کردہ، میجر کو سشی کرن ٹِکا نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اس میں آدیوی سیش، سوبھیتا دھولیپالا، سائی منجریکر، ریوتی، پرکاش راج، انیش شرما اور مرلی نے اداکاری کی ہے۔ فلم میجر ہندی، تلگو اور ملیالم میں 3 جون کو ریلیز ہوگی۔