Saturday, May 18, 2024
Homesliderفلم نوانٹری میں انٹری پر سلمان خان کے قطعی فیصلہ کا...

فلم نوانٹری میں انٹری پر سلمان خان کے قطعی فیصلہ کا انتظار

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ سلمان خان کا شمار بالی ووڈ کے سب سے زیادہ  مصروف  اداکاروں میں ہوتا ہے اور فطری  طور پر ہر کوئی ان کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے۔ دبنگ خان کے چند پروجیکٹس ایسے ہیں جن کے بارے میں مداح پرجوش ہیں۔ ان سب میں نو انٹری میں انٹری  بھی سرفہرست فلم  ہے ۔ یہ فلم سلمان خان، انیل کپور اور فردین خان کی کامیڈی فلم نو انٹری کا سیکوئل ہے  جو ہٹ رہی تھی۔ اس طرح ہر کوئی اس فلم  کےلئے پرجوش ہے  تاہم حالیہ رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے  کہ سلمان خان نے فلم کے دائمی حقوق پر پروڈیوسر بونی کپور کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے اس فلم سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔ اب ہدایت کار انیس بزمی نے اس پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔

فلمی دنیا  کی رپورٹ کے مطابق انیس بزمی نے کہا کہ تمام رپورٹس ان کے لیے خبر کے طور پر آرہی ہیں اور درحقیقت وہ سلمان خان کے اس بارے میں فیصلہ سنانے کا انتظار کر رہے ہیں۔ انہوں نے ابھی تک اس بات پر بات نہیں کی ہے کہ فلم کو کیا کرنا ہے۔ نوانٹری  ڈائریکٹر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ اگر سلمان بھائی فلم کرنا چاہتے ہیں تو ہم  فلم بنائیں گے، اگر وہ نہیں کرنا چاہتے تو ہم نہیں کریں گے۔ میں ان  کے فیصلہ کا انتظار کر رہا ہوں۔ جب بھی میں ان سے ملوں گا تو ان سے پوچھوں گا کہ فلم کے بارے میں کیا کرنا ہے۔اب تمام نظریں سلمان خان پر لگی ہوئی ہیں کہ وہ فلم کے اردگرد کی دھول  کو  صاف کریں۔ شائقین نو انٹری میں انٹری پر ان کے فیصلے  کا انتظار کر رہے ہیں۔

سلمان خان کے آنے والے پروجیکٹس کی اگر بات کی جائے تو  اس فلم کے علاوہ سلمان خان کے پاس دو بڑے پروجیکٹس ہیں۔ ان کے پاس ٹائیگر فرنچائز کی تیسری قسط ہے۔ ٹائیگر 3 میں ان کے ساتھ کٹرینہ کیف بھی ہیں اور یہ فلم 23 اپریل 2023 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس کے بعد ان کی کسی کا بھائی کسی کی جان بھی آنے والی فلم  ہے۔ اس فلم میں شہناز گل، پوجا ہیگڈے ، وینکٹیش دگوبتی اور دیگر جیسے کئی ستارے ہیں۔ اس کے لیے باکسر وجیندر سنگھ بھی میدان میں آگئے ہیں۔