Saturday, May 18, 2024
Homesliderفلم وکرم ویدھا سے ہریتک روشن کی پہلی جھلک ،مداح پر جوش

فلم وکرم ویدھا سے ہریتک روشن کی پہلی جھلک ،مداح پر جوش

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ہریتک روشن کو ان کی سالگرہ کے موقع پر ملک اور دنیا کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ ہریتک روشن کے مداح پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں جو انہیں بے حد پسند کرتے ہیں۔ ہریتک روشن نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے مداحوں کو واپسی کے تحفے کے طور پر فلم وکرم ویدھا کا پہلا لک پوسٹر دیا ہے جس میں وہ کافی جاندار نظر آرہے ہیں۔

فلم وکرم ویدھا سے ہریتک روشن  کی پہلی جھلک کی بات کریں تو اس میں وہ بڑی داڑھی اور مونچھوں میں نظر آ رہے ہیں اور ان کی آنکھیں کالے شیشوں سے ڈھکی ہوئی ہیں۔ نیلا کرتہ میں ہریتک روشن کا گینگسٹر لک بہت اچھی طرح سے سامنے آرہا ہے۔ہریتک روشن کے وکرم ویدھا کے روپ کو مداحوں نے بہت پسند کیا ہے۔ انہوں نے ہریتک روشن کی پوسٹ پر مضحکہ خیز تبصرہ کیا ہے اور انہیں فلم کے لیے مبارکباد دی ہے۔ ہریتک روشن کے ایک مداح نے تبصرے میں لکھا ہے،ارے آپ نے تو آگ لگادی ہے آگ۔ تو وہیں ایک اور مداح نے لکھا، ہریتک روشن صاحب کتنے شاندار لگ رہے ہیں…

ہریتک روشن کے والد راکیش روشن نے بھی اس اندارز کی تعریف کی،مداحوں کے ساتھ ساتھ ہریتک روشن کے والد راکیش روشن نے بھی ان کے لک کی تعریف کی ہے۔ ہریتک روشن کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے راکیش روشن نے لکھا، ‘سوپر لک ہے ہریتک۔

ہریتک روشن اور سیف علی خان  کی آنے والی وکرم ویدھا جنوبی ہندوستان  کی سوپر ہٹ فلم وکرم ویدھا  کا آفیشل ری میک ہے، جس میں وجے سیتھوپتی اور آر کےنے مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔ وکرم ویدھا باکس آفس پر سوپر ہٹ  فلم رہی، جس کے بعد اسے ہندی میں نقل  کرنے کا منصوبہ بنایا گیا اور امید کی جارہی ہے کہ ہریتک روشن اور سیف علی خان کی ایک ساتھ یہ پہلی فلم کامیاب ثابت ہوگی۔