Sunday, May 19, 2024
Homesliderفلم کے نام پر عریانیت کا کچرا نہ ڈالیں، کنگنا رناوت کی...

فلم کے نام پر عریانیت کا کچرا نہ ڈالیں، کنگنا رناوت کی دیپیکا پڈوکون پر شدید تنقید

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ دیپیکا پڈوکون کی فلم گہرائیاں کو اوٹی ٹی پلیٹ فارم امیزون پرائم ویڈیو پر ریلیزکیاگیاہے۔ اس فلم کو دیکھنے کے بعد شائقین کی طرف سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ بہت سے لوگوں نے کہا ہے کہ یہ فلم دیپیکا پڈوکون کی بہترین اداکاری میں سے ایک ہے۔ دیپیکا پڈوکون کا کردار علیشا فلم میں اپنی کزن ٹیا (اننیا پانڈے) کے بوائے فرینڈ سے پیارکرتا ہے۔ ان کا خفیہ معاملہ اس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک حقیقت منظرعام پر نہیں آجاتی۔

 عوام کے ایک طبقہ نے فلم کو تاریک اور زہریلا نظریہ قراردیا ہے، بہت سے لوگوں نے فلم کو کافی جذباتی پایا۔ ایسے میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے بھی فلم دیکھنے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔اب اپنی انسٹا سٹوری میں کنگنا رناوت نے لکھا میں بھی ایک اداکارہ ہوں لیکن میں اس قسم کے رومانس کو پہچانتی اور سمجھتی ہوں…. براہ کرم ملینئیل/نیو ایج/اربن فلموں کے نام پر کچرا مت بیچیں.. بری فلمیں بری ہی ہوتی ہیں ، کوئی جسمانی نمائشیا عریانیت اسے بچا نہیں سکتی۔ یہ ایک بنیادی حقیقت ہے کہ یہ گہرائی کی بات نہیں ہے۔ اگرچہ کچھ لوگوں کو کنگنا رناوت کا تبصرہ بیکار لگ سکتا ہے، لیکن فلم کو زبردست ریویو مل رہے ہیں۔ ۔

مداحوں میں بہت سے ایسے ہیں جنہیں آج کل کی محبت کی کہانیاں پسند نہیں ہیں۔ وہ اس سے محبت پسند کرتے ہیں جو 90 کی دہے میں فلموں دکھایا گیا تھا۔گہرائیاں کو شکن بترا نے پروڈیوس کیا ہے۔ گہرائیاں کے کچھ پہلو ایسے ہیں جو لوگوں کو پسند نہیں آئے۔ دیپیکا پڈوکون کے علاوہ اس فلم میں اننیا پانڈے اور سدھانت چترویدی نے مرکزی کردار ادا کیاہے۔اس وقت بالی ووڈ بحران کی صورت حال میں ہے کیونکہ ایک جانب جنوب کی بہترین فلمیں بنانے والے اپنی فلموں کو راست ہندی میں ریلیز کررہے ہیں جس کی وجہ سے بالی ووڈ جو کہ ریمیک کے ذریعہ بہتر فلمیں بنارہا تھا وہ اب اس سہولت سے محروم ہورہاہے ، جبکہ بالی ووڈ میں اس کی اپنی کوئی خاص کہانی نہیں جس پر اچھی فلم بنائی جاسکے ۔