Saturday, May 18, 2024
Homesliderفلم یشودا 5 زبانوں میں ریلیز ہوگی

فلم یشودا 5 زبانوں میں ریلیز ہوگی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ ساؤتھ کی سوپر اسٹار سمانتھا روتھ پربھو کی آنے والی فلم یشودا کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ٹریلر میں سمانتھا مضبوط انداز میں ایکشن کرتی نظر آرہی ہیں۔سسپنس اور تھرلر سے بھرپور اس فلم میں سمانتھا ایک حاملہ خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ ٹریلر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ حاملہ ہونے کے باوجود ایکشن کر رہی ہیں۔ ٹریلر میں ڈاکٹر سمانتھا کو بتاتا ہے کہ وہ 3 ماہ کی حاملہ ہے لیکن اس دوران انہیں کچھ ایسی باتیں یاد آتی ہیں، جس کی وجہ سے انہیں لگتا ہے کہ کوئی ان کا پیچھا کر رہا ہے۔

سمانتھا کی آنے والی فلم یشوداکے ٹریلر کو لوگوں کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔ لوگ ٹریلر کی زبردست تعریف کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے فلم کے ٹریلر ویڈیو پر لکھا کہ یشودا بلاک بسٹر ثابت ہو گی۔تو وہیں ایک اور صارف نے لکھاٹریلر دیکھنے کے بعد مجھے ہنسی آگئی۔ سمانتھا اور فلم کی پوری کاسٹ نے طوفان کھڑا کر دیا ہے۔ ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، دوستو، یہ فلم بلاک بسٹر ہونی چاہیے کیونکہ اس میں ایک مضبوط کہانی، عمدہ اسکرین پلے اور فطری اداکاری واقعی ہے۔ ساؤتھ انڈسٹری ہمیشہ کچھ نیا لے کر آتی ہے۔ اسی لیے یہ فلم کامیاب ہوگی ۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ کی فلم یشودا 5 زبانوں میں ریلیز ہوگی۔ فلم کا ٹریلر بھی ان پانچوں زبانوں میں جاری کیا گیا ہے۔ ٹریلر کی ریلیز کے ساتھ ہی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے یشودا کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فلم رواں سال 11 نومبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔فلم کا ٹریلر دیکھنے کے بعد شائقین کا جوش دوبالا ہوگیا ہے۔ کیونکہ فیملی مین 2 کے بعد سمانتھا ایک بار پھر ایکشن کرتی نظر آئیں گی۔