Thursday, May 16, 2024
Homeٹرینڈنگفٹنس اور سائیکلنگ کے شوقین افراد کےلئے کرائے پر سیکلیں دستیاب

فٹنس اور سائیکلنگ کے شوقین افراد کےلئے کرائے پر سیکلیں دستیاب

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔  ہر طبقے کے عوام کو فٹنس کے لئے سائیکل کے حصول کے لئے حوصلہ افزائی کرنے کے پیش نظر ، حیدرآباد سائیکلسٹ گروپ (ایچ سی جی) نے ایک انوکھا اقدام کیا ہے جو ضرورت مند عوام کو کرایہ پر سائیکل فراہم کرتا ہے۔ یہ اقدام خاص طور پر بوئن پلی ، سوچترا ، جیڈی میٹلہ، ترملگری ، سائنک پوری ، کارخانہ ، الوال ، بولارم اور ڈیری فارم مین روڈ پرموجود  کالونیوں کے رہائشیوں کے لئے کارآمد ہوگا۔

حیدرآباد سائیکلسٹ گروپ (ایچ سی جی) کی سائیکل کرایہ پر لینے کی سہولت سوچترا کراس روڈ پر واقع ہے ، جو قریبی علاقوں میں مقیم فٹنس کے شوقین افراد کی مدد کرے گا۔نیکلس روڈ اور گچی باؤلی واحد دو اسے مقامات ہیں جہاں کرایہ پر سائیکل دستیاب ہیں۔ سکندرآباد کے رہائشیوں کو سائیکلنگ کے لئے نیکلس روڈ تک کا سفر کرنا پڑتا ہے جو آسان نہیں ہے ۔اس ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایچ سی جی کےبانی  رویندر نندا نوری نے کہا کہ  ہمیں احساس ہوا کہ سکندرآباد کے دیگر علاقوں میں بھی اسی طرح کی سہولیات کی ضرورت ہے۔ اس ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ، ہم نے سچترا جنکشن پر سائیکل اسٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

سکندرآباد سے آنے والے شوقیہ سائیکل سواروں اور فٹنس کے شوقین افراد کی حوصلہ افزائی کے لئے ، ایچ سی جی آئی اختتام ہفتہ اور تعطیلات کے دوران طویل  سواریوں کا انعقاد بھی کرتا ہے۔ گاندھی جینتی کے موقع پر سائیکلسٹ گروپ نے سوچترا سے 50 کلو میٹر طویل سفر کیا تھا۔

حیدرآباد کے مختلف اسکولوں کے 100 کے قریب طلباء ، تجربہ کار سائیکل سواروں اور فٹنس کے خواہشمندوں نے 50 کلومیٹر طویل سفر میں حصہ لیا۔ نندا نوری نے کہا کہ ہم نے گاندھی جینتی کے موقع پر اس پروگرام  کے انعقاد کا فیصلہ کیا کیونکہ سکندرآباد کے علاقے میں اس طرح کے پروگرامز اکثر نہیں ہوتے تھے۔سوچیٹرا جنکشن پر حیدرآباد سائیکلسٹ کلب کا سائیکل اسٹیشن صبح 6 بجے سے 10 بجے اور شام 4 بجے سے 8 بجے تک کھلا رہے گا۔ سائیکل بک کرنے -کے لئے ای میل کریں

[email protected]