Tuesday, April 30, 2024
Homeٹرینڈنگفڈ نویس حکومت کو170اراکین اسمبلی کی حمایت سے اکثریت حاصل ہے: سالیسٹر...

فڈ نویس حکومت کو170اراکین اسمبلی کی حمایت سے اکثریت حاصل ہے: سالیسٹر جنرل

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے پیر کو سپریم کورٹ کو آگاہ کیا کہ مہاراشٹرا میں دیویندر فڈ نویس حکومت کو 170 اراکین اسمبلی کی حمایت سے ایوان میں اکثریت حاصل ہے۔مرکزی حکومت کی جانب سے پیش ہوئے مہتا نے عدالت کو بتایا کہ ہفتہ کی صبح مہاراشٹرا میں بی جے پی کی فڈ نویس حکومت سازی کے خلاف شیو سینا۔کانگریس اورشرد پوار کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی در خواست پر سماعت کے دوران ”بی جے پی این سی پی کے ایم ایل اے کی حمایت کے خط لے کر آئی،جس پر گورنر نے فیصلہ کیا“۔

مہتا نے کہا ”دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ این سی پی رہنما اجیت پوار نے اپنے دستخط کے ساتھ 54 نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے ارکان اسمبلی کی حمایت کا خط گورنر کے حوالے کیا“۔

انہوں نے کہا کہ ”22 نومبر کو اجیت پوار کے حمایت کے خط مطابق،فڈ نویس نے حکومت بنانے کا دعویٰ کیاتھا،جس میں 11آزاد امیدوار وں اور دیگر ارکان اسمبلی کے حمایتی خط بھی شامل ہیں۔288 رکنی ایوان اسمبلی میں بی جے پی نے 105 ایم ایل اے ہیں،این سی پی نے54 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ بی جے پی نے دعویٰ کیا کہ اسے 11 آزادارکان اور دیگر کی حمایت حاصل ہے۔اور اس طرح اس کی تعداد 170 ہوگئی۔

مہتا نے کہا کہ ”پھر گورنرنے صدر کو ایک نوٹس بھجوایا۔اس معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے،انہوں نے ریاست میں صدر کی حکمرانی کو منسوخ کرنے کی در خواست کی۔