Friday, May 17, 2024
Homeٹرینڈنگفیس بک ویڈیو نے ایک لاپتہ شخص کو 48سال بعد اپنے افراد...

فیس بک ویڈیو نے ایک لاپتہ شخص کو 48سال بعد اپنے افراد خاندان سے ملوایا

- Advertisement -
- Advertisement -

ڈھاکہ: میڈیا رپورٹ کے مطابق،ایک بنگلہ دیشی شخص،جو کاروباری دورے کے لئے گھر سے نکلا تھا اورواپس نہیں لوٹا تھا۔بالآخر 48سال بعد ایک فیس بک ویڈیو کی مدد سے اپنے اہل خانہ سے دوبارہ ملا۔ڈیلی اسٹار اخبار نے ہفتے کے روز اپنی رپورٹ میں بتایا کہ حبیب الرحمن جنگ کے ٹھیک بعد اپنے آبائی شہر سلہٹ کے بجگرام میں لوہے کے راڑ اور سمینٹ کی تجارت کرتے تھے۔

تیس سال کی عمر میں جب وہ گھر سے نکلے تو،ان کے اہل خانہ نے دور دراز مقامات میں انہیں تلاش کیا اور ہر طرف انہیں ڈھونڈنے کی ہر ممکن کو شش کی،لیکن وہ انہیں ڈھونڈنے میں ناکام رہے۔

جمعہ کے روز،حبیب الرحمن کے بڑے فرزند کی اہلیہ،جو امریکہ میں رہتی ہیں،نے ایک مریض کے لئے مالی مدد کے خواہاں ایک شخص کی ویڈیو پوسٹ فیس بک پر دیکھا۔ جس کا پیسہ نہ ہونے کی وجہ سے علاج نہیں ہو سکا تھا۔اس نے اپنے سسر کے لاپتہ ہونے کی کہانیاں سنی تھیں۔وہ مشکوک ہو گئی اور اس ویڈیو کو اپنے شوہر کو شئیر کیا۔

حبیب الرحمن کے بڑے فرزند نے مریض کی جانچ پڑ تال کے لئے اپنے بھائیوں کو فوراً اپنے گاؤں سلہٹ بلایا۔ہفتے کی صبح،بھائیوں نے اسپتال کا دورہ کیا اور تصدیق کی کہ ویڈیو میں شامل مریض کو ئی اور نہیں ان کے والد تھے۔

اخبار نے ایک بھائی کے حوالے سے بتایا کہ ”مجھے یاد ہے کہ،میری والدہ اور ماموں برسوں سے انہیں ڈھونڈنے کی کو شش کر رہے تھے،اور آخر کار ہار مان لیا۔بعد میں سال 2000 میں میری ماں کا انتقال ہوگیا۔

واضح ہو کہ،حبیب الرحمن 25سالوں سے مولوی بازار کے علاقے روزاری میں رہائش پذیر تھے،جہاں،رضیہ بیگم نامی خاتون ان کی دیکھ بھال کر رہی تھی۔رضیہ نے بتایا کہ ان کے کنبہ کے افراد نے 1995 میں حبیب الرحمن کو حضرت شہاب الدین کی درگاہ  میں ایک قابل رحم حالت میں پایا۔انہوں نے کہا کہ وہ خانہ بدوش زندگی بسر کر رہے تھے۔اور جب سے وہ ہمارے ساتھ ہیں،ہم ان کا احترام کرتے ہیں اور انہیں پیر کہتے ہیں۔“

اسطرح فیس بک ویڈیو کے ذریعہ ایک شخص کا 48سال بعد اپنے افراد خانہ سے ملاقات ہو گئی۔حبیب الرحمن کے ملنے کے بعد ان کے کنبہ نے انہیں بہتر علاج کے لئے ایک نجی اسپتال میں داخل کروایا۔