Friday, May 17, 2024
Homesliderفیس بک پر دوستی اور شادی کے وعدہ کے بعد دھوکہ ،پولیس...

فیس بک پر دوستی اور شادی کے وعدہ کے بعد دھوکہ ،پولیس میں شکایت

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد  ۔سوشل میڈیا اور خاص کر فیس پر دوستی ،پیار ، شادی کا وعدہ پھر دھوکہ دہی کے واقعات آئے دن منظر عام پر آتے ہیں اور اب تازہ ترین واقعہ میں ایک لڑکی نے پولیس میں نوجوان اسلم کے خلاف شکایت درج کروائی ہے جس میں اس متاثرہ لڑکی نے کہا کہ اس کی اسلم سے فیس بک پر دوستی  ہوئی تھی جس کے بعد پیار اور شادی کا وعدہ ہوا لیکن  وہ وفا نہ ہوسکا ۔

 ایک خاتون جوبلی ہلز پولیس کے پاس پہنچی اور شکایت درج کروائی کہ  ایک شخص نے اس سے شادی کا وعدہ کرنے کے بعد اس کے ساتھ دھوکہ کیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے ۔تفصیلات کے بموجب یوسف گوڑا سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ خاتون دو سال قبل فیس بک پر چندرنگر میں تارا نگر کی رہائشی 24 سالہ اسلم خان سے دوستی کی تھی۔ پولیس کے مطابق انہوں نے فیس بک پر چیٹ کرنا شروع کی اور آخر کار اسلم نے اسے شادی کی تجویز پیش کی اور متاثرہ لڑکی  نے اسلم کی یہ تجویز قبول کرلی ۔ تب سے وہ متعددمواقع پر مل چکے تھے۔

اس نے اس سے شادی کا وعدہ کیا اور ہوٹل کے کمروں میں اس کے ساتھ کئی بارزیادتی کی۔ پولیس نے بتایا کہ اس نے یہ حرکت اپنے موبائل فون میں بھی ریکارڈ کرلی ، جس کے بعد اس نے اسے نظر انداز کرنا شروع کیا ۔ تاہم جب اسے معلوم ہوا کہ اس کے والدین اس کے لئے موزوں رشتہ  ڈھونڈ رہے ہیں تو اس نے اس کی نجی تصاویر اور ویڈیوز کا استعمال کرتے ہوئے اسے ہراساں کرنا شروع کردیا جو اس سے پہلے اس نے ریکارڈ کی تھی ۔متاثرہ لڑکی  کی درج کردہ شکایت کی بنیاد پر عصمت دری اوردھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیاہے اوراسلم کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔