Friday, May 17, 2024
Homesliderفیس بک کے دوست نے چلتی کار میں خاتون کی عصمت ریزی...

فیس بک کے دوست نے چلتی کار میں خاتون کی عصمت ریزی کی

- Advertisement -
- Advertisement -

متھرا (اتر پردیش)۔سوشل میڈیا پر دوستی اور اسکے بعد دھوکہ دہی ،عصمت ریزی اور قتل و خون کے واقعات نے آئے دین عوام کو پریشان کردیا ہے اور اترپردیش میں جرائم کا بڑھتا گراف یہاں کے لوگوں کےلئے مزید پریشان کن ہے ۔فیس بک کی دوستی اور نقصانات کا آئے دن کہیں نہ کہیں کوئی نہ کوئی  واقعہ پیش آتا ہے اور اب تازہ ترین واقعہ میں فیس بک کے دوست نے چلتی کار میں خاتون کی عصمت ریزی کردی ۔

تفصیلات کے بموجب  ایک 21 سالہ خاتون کو چلتی کار میں اس کے فیس بک دوست نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ یہ خاتون منگل کو آگرہ میں اتر پردیش پولیس کے سب انسپکٹر بھرتی کے امتحان میں شرکت کے بعد گھر لوٹ رہی تھی جب ملزم جو ہریانہ کے پلوال کا رہنے والا ہے، اپنے ڈرائیور کے ساتھ اسے متھرا سے لینے آیا۔ خاتون نے الزام لگایا کہ اس شخص نے اسے اپنی گاڑی میں بیٹھنے کے چند لمحوں بعد ایک نشہ آور چیز سونگھائی۔ اس کے بعد وہ ہوش کھو بیٹھی۔

 جب اسے ہوش آیا تو اس نے کہا کہ اس نے خود کو دہلی آگرہ قومی شاہراہ پر کوسیکالا کے قریب ایک جگہ پر پایا۔ کسی طرح وہ گھر پہنچنے میں کامیاب ہو ئی۔ اس کے بعداس نے اپنے گھر والوں کو اپنی  کہانی سنائی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ (دیہی) شریش چندرا نے کہا کہ کوسیکالا پولیس اسٹیشن میں  خاتون کے اہل خانہ کی طرف سے دی گئی شکایت کی بنیاد پر تعزیرات ہند کی دفعہ 376 (عصمت ریزی) کے تحت اس شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ خاتون کو طبی معائنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خاتون کو ملزم کے صحیح پتہ کا علم نہیں ہے۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ خاتون کا بیان سی آر پی سی کی دفعہ 164 کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کیا جائے گا جب وہ واقعہ بیان کرنے کی موقف میں ہو گی۔