Friday, April 26, 2024
Homeتازہ ترین خبریںفیڈرر اور نڈال متوقع سیمی فائنلز کی سمت گامزن

فیڈرر اور نڈال متوقع سیمی فائنلز کی سمت گامزن

- Advertisement -
- Advertisement -

انڈین ویلز۔14 مارچ ۔۔عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کے انڈین ویلز سے حیران کن اخراج کے بعد تمام تر توجہ سابق عالمی نمبر ایک دوکھلاڑیوں راجر فیڈرر اور رافل نڈال کے متوقع سیمی فائنل پر مرکوز ہوچکی ہیں جیسا کہ فیڈرر اور نڈال نے کوارٹر فائنلز میں رسائی حاصل کرلی ہے۔عالمی درجہ بندی میں دوسرے مقام پر فائز نڈال نے پری کوارٹر فائنل میں سربیائی کھلاڑی فلیپ کرانووک کو راست سٹوں میں 6-4,6-3 سے شکست دی جبکہ فیڈرر نے برطانیہ کے نمبر ایک کھلاڑی کائیل ایڈمونٹ کو راست سٹوں میں 6-1,6-4 سے شکست دی ہے۔نڈال جنہوں نے یہاں 2007,2008 اور 2009 میں خطابات حاصل کئے ہیں لیکن اب وہ تین برس بعد پہلی مرتبہ ٹورنمنٹ کے قطعی 8 کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔نڈال کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ روسی کھلاڑی کرین کاچنو سے ہوگا جنہوں نے سخت مقابلے کے بعد امریکی کھلاڑی جان اسنر کو 6-4,7-6 (7/1) سے شکست دی ہے۔ چوتھے مقام کے فیڈرر جنہوں نے اس سے قبل ٹورنمنٹ میں اپنے کریر کا 100 واں خطاب حاصل کیا وہ انڈین ویلز میں ایک اور خطاب کے مضبوط دعویدار ہیں جن کا کوارٹر فائنل میں 22 سالہ کھلاڑی ہوبارٹ ہوکاز سے ہوگا جنہوں نے خطاب کے ایک اور دعویدار ڈینس شاپولوا کو سخت مقابلے کے بعد 7-6 (7/3),2-6,6-3 سے شکست دی ہے۔