Friday, April 26, 2024
Homeتازہ ترین خبریںفیڈرر اور نڈال کا انڈین ویلز کے سیمی فائنل میں ٹکراؤ

فیڈرر اور نڈال کا انڈین ویلز کے سیمی فائنل میں ٹکراؤ

- Advertisement -
- Advertisement -

انڈین ویلز(امریکہ ) ۔ 16 مارچ ۔ٹینس دنیا کے دو معروف اور سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی راجر فیڈرر اور رافیل نڈال 16 مہینے بعد پھر ایک مرتبہ آمنے سامنے ہو رہے ہیں جیسا کہ انڈین ویلز اوپن ٹورنمنٹ میں راجر فیڈرر اور نڈال نے اپنے کوارٹر فائنل مقابلوں میں کامیابی حاصل کر لی ہے اور اب 16 ماہ بعد دونوں کھلاڑی پھر ایک مرتبہ اس ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ فیڈرر اور ڈال کے درمیان یہ 39  واں مقابلہ ہوگا

۔2017 میں فیڈرر اور نڈال چار مرتبہ ایک دوسرے کے سامنے آئے اور چاروں مرتبہ فیڈرر نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ 2018 میں ٹینس کے یہ دو بڑے کھلاڑی ایک دوسرے کے سامنے نہیں آئے تھے ۔ انڈین ویلز ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک رسائی کی راہ میں فیڈرر اور نڈال نے ایک بھی سیٹ نہیں گنوایا اور چاروں مقابلوں میں دونوں نے راست سٹوں میں کامیابی حاصل کیں ہیں جیسا کہ فیڈرر نے اپنے کواٹر فائنل مقابلے میں ہوبٹ ہر کاز کو راست سٹوں میں 4-6 ،4-6 سے شکست دی جب کہ رافیل نڈال کو اپنے کوارٹر فائنل مقابلے میں ناصرف 22 سالہ نوجوان کھلاڑی فلپ کرا چینووک کے خلاف سخت جدوجہد کے بعد ٹائی بریکر میں 6-7 ،6-7 کی کامیابی حاصل ہوئی لیکن اس دوران نڈال اپنی فٹنس کے لیے بھی پریشان تھے جیسا کہ مقابلے کے دوران انھوں نے گھٹنے کی تکلیف کے لیے میڈیکل ٹائم آؤٹ بھی لیا ۔ فیڈرر اور نڈال کے درمیان کھیلے جانے والے سیمی فائنل مقابلے کے لئے فیڈرر کو کسی قدر کامیابی کے لیے پسندیدہ موقوف حاصل ہے کیونکہ فیڈر نڈال کی بہ نسبت اعلی معیار کا مظاہرہ کر رہے ہیں تو دوسری جانب خود نڈال نے اعتراف کیا ہے کہ وہ شاید فیڈرر کے خلاف سیمی فائنل مقابلے میں شرکت ہی نہیں کرپائیں گے کیونکہ انہیں گھٹنے کی تکلیف کا سامنا ہے ۔اس مقابلے میں فیڈر کی کامیابی کے امکانات اس لئے بھی زیادہ ہیں کیونکہ گذشتہ 4 مقابلوں میں فیڈرر نے اپنے کٹر حرف نڈال کو ایک جانب شکست دی ہے تو دوسری جانب نڈال اپنی فٹنس کی وجہ سے پریشان ہیں ۔

ٹورنمنٹ کا دوسرا سیمی فائنل آسٹریا کے ابھرتے نوجوان کھلاڑی ڈومینک تھیم اور کینیڈا کے تجربے کار کھلاڑی ماؤلیس راؤ نیک کے درمیان کھیلا جائے گا  اور دونوں کھلاڑیوں نے بہتر مظاہروں کے ذریعہ خود کو خطاب کا دعویدار ثابت کیا ہے لہذا دونوں میں ایک دلچسپ ٹکراؤ متوقع ہے۔