Sunday, May 19, 2024
Homesliderفیڈرر میامی اوپن سے بھی دستبردار

فیڈرر میامی اوپن سے بھی دستبردار

- Advertisement -
- Advertisement -

میامی : سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے رواں ماہ منعقد شدنی میامی اوپن سے بھی دستبرداری اختیار کرلی ہے تاکہ وہ مزید وقت لیکر مکمل صحتیابی کے ساتھ میدان میں واپسی کرسکیں۔ 20 مرتبہ کے گرانڈ سلام چمپئن نے تقریباً ایک برس سے کوئی مسابقتی مقابلہ نہیں کھیلا ہے جیسا کہ گذشتہ سیزن کے دوران ان کے گھٹنے کی دو مرتبہ سرجری ہوئی ہے۔ فیڈرر جوکہ اگست میں 40 برس کے ہوجائیں گے انہوں نے 14 مارچ کو شروع ہونے والے دوبئی ایونٹ میں شرکت کرنے کا بھی جو فیصلہ کیا تھا اس پر بھی سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔

 فیڈرر کے ایجنٹ ٹونی گاڈسک نے کہا ہیکہ میامی میں فیڈرر شرکت نہیں کریں گے۔ کورونا کی وجہ سے گذشتہ برس میامی اوپن منعقد نہیں ہوا تھا جبکہ 2019ءکے فائنل میں فیڈرر نے جان ایسنر کو 6-1,6-4 سے شکست دی تھی۔ فیڈرر کی جانب سے کہا گیا ہیکہ وہ آرام کرتے ہوئے مکمل صحتیاب ہونا چاہتے ہیں۔ فیڈرر اس وقت عالمی درجہ بندی میں پانچویں مقام پر ہے حالانکہ انہوں نے 310 ہفتے سرفہرست رہنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا جسے رواں ہفتے نواک جوکووچ نے برابر کرلیا ہے اور آئندہ ہفتے جوکووچ فیڈرر کا ریکارڈ بھی توڑیں گے۔

یہاں اس بات کا تذکرہ اہم ہے کہ فیڈرر نے بین الاقوامی سطی پر گذشتہ ایک سال سے کوئی مقابلہ نہیں کھیلا ہے جس کی وجہ سے ٹینس کی عالمی درجہ بندی انہیں نقصان برداشت کرنا پڑرہاہے ،دوسری جانب عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ جوکہ آئندہ جب ٹینس کی عالمی درجہ بندی جاری ہوگی تو وہ اس مقام پر 311 ویں ہفتے میں داخل ہوں گے جس کے ساتھ ہی وہ فیڈرر کا نمبر ایک مقام پر سب سےزیادہ ہفتے فائز رہنے کا ریکارڈ توڑدیں گے۔جوکووچ جنہوں نے رواں سیزن کے پہلے گرانڈ سلام آسٹریلین اوپن میں نواں خطاب اور مجموعی طورپر اپنے کرئیر کا 18 واں خطاب حاصل کرتےہو ئے اپنے پہلے مقام کو مزید مستحکم کرلیا ہے۔