Sunday, May 19, 2024
Homeتازہ ترین خبریںفیڈرر نے101 واں خطاب جیت لیا

فیڈرر نے101 واں خطاب جیت لیا

- Advertisement -
- Advertisement -

میامی ۔ گرانڈ سلام چمپئین اور سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے دفاعی چمپئن جان ایسنر کو راست سیٹوں میں 6-1,6-4 سے شکست دیتے ہوئے چوتھی مرتبہ میامی اوپن خطاب جیت لیا ہے۔

فائنل سے قبل یہ امید کی جارہی تھی کہ امریکہ کے دراز قد ٹینس اسٹار جان اور فیڈرر کے درمیان ایک مسابقتی مقابلہ ہوگا اور شاید فاتح کھلاڑی کا فیصلہ تین سیٹوں کے سخت ترین مقابلہ کے بعد ہوگا لیکن مقابلہ کے آغاز پر پہلی ہی گیند میں فیڈرر نے حریف کی سرویس توڑتے ہوئے نہ صرف سبقت بنا لی بلکہ صرف 24 منٹوں میں یہ سیٹ اپنے نام کرلیا

۔ 50 واں ماسٹرس فائنل کھیل رہے فیڈرر نے چند انتہائی شاندار سبلائن گراونڈ اسٹوکس کھیلے جس کی بدولت انہیں ایک گھنٹہ 3 منٹ میں ہی کامیابی حاصل ہوئی۔ 20 گرانڈ سلام خطابات اپنے نام کرچکے۔ فیڈرر نے اس کامیابی کے ذریعہ مجموعی طور پر 121 واں خطاب حاصل کرلیا جبکہ 28 واں ماسٹرس خطاب بھی ہے۔ پہلا سیٹ باآسانی سے اپنے نام کرنے کے بعد دوسرے سیٹ میں جان ایسنر نے اپنی سرویس برقرار رکھتے ہوئے 4-4 تک مقابلہ کو مساوی رکھا لیکن مقابلہ کی نو ویں گیند کے بعد ان کے پیر میں تکلیف شروع ہوگئی جس کے بعد وہ اپنا صدفیصد مظاہرہ نہیں کر پائے۔

کامیابی کے بعد اظہارخیال کرتے ہوئے فیڈرر نے کہا کہ یہ ایک انتہائی شاندار ہفتہ رہا کیونکہ میں یہاں پہلی مرتبہ 1999ءمیں شرکت کی تھی اور اب یہ 2019ءہے۔ 20 سالہ سفر کافی یادگار رہا۔ دبئی چمپئن شپ میں خطاب حاصل کرنے کے بعد فیڈرر نے 2019ءمیں 29 مختلف فتوحات حاصل کی ہیں۔ دوسری جانب جان فائنل سے قبل ایک بھی سیٹ نہیں گنوایا تھا جبکہ 10 سیٹوں کی فتوحات میں انہیں 9 مرتبہ ٹائی بریکر کی کامیابی حاصل کرنی پڑی۔