Sunday, May 19, 2024
Homeاسپورٹسفیڈرر کا ڈیل پوٹرو سے نمائشی مقابلہ

فیڈرر کا ڈیل پوٹرو سے نمائشی مقابلہ

- Advertisement -
- Advertisement -

پیرس ۔ ارجنٹینا کے درازقد اور سابق یو ایس اوپن چمپئن مارٹن ڈیل پوٹرو کی آئندہ ماہ گھٹنوں کی تکلیف سے صحتیابی کے بعد واپسی ہورہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا ہیکہ وہ کٹر حریف راجر فیڈرر کے خلاف بیونس آئرس میں 20 نومبرکو ایک نمائشی مقابلہ میں شرکت کریں گے۔

 دوسری جانب راجرفیڈرر نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں جوکہ انہوں نے ڈیل پوٹرو کے ٹوئیٹ کے جواب میں دیا ہے، اس میں کہا کہ ڈیل پوٹرو کی واپسی خوش آئند ہے اور وہ اپنے ایک بہتر دوست کے خلاف مقابلہ کیلئے پرعزم ہیں۔ پیرکی پوکا اسٹیڈیم میں 15,500 شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور اس میدان میں ڈیوس کپ کے مقابلے منعقد کئے جاتے ہیں لہٰذا اسی میدان پر فیڈرر اور ڈیل پوٹرو کا مقابلہ ہوگا۔

ڈیل پوٹرو نے 2009ء میں یو ایس اوپن کے فائنل میں فیڈرر کو شکست دی تھی لیکن جون میں ومبلڈن سے قبل اپنے سیدھے گھٹنے میں تکلیف اور آپریشن کے بعد سے کوئی مقابلہ نہیں کھیلا ہے جبکہ 2018ءکے یو ایس اوپن فائنل میں انہیں جوکووچ کے خلاف شکست برداشت کرنی پڑی تھی۔ امید کی جارہی ہیکہ ڈیل پوٹرو کی اے ٹی پی ٹورنمنٹ جوکہ اسٹوکہوم میں 14 تا 20 اکٹوبر منعقد شدنی ہے اس میں واپسی ہوگی۔