Sunday, May 19, 2024
Homesliderفیڈرر کا 2023 میں واپسی کا اعلان

فیڈرر کا 2023 میں واپسی کا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

لندن ۔ سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ 2023 میں اعلی سطح کی ٹینس میں واپس آئیں گے لیکن انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے لاورکپ اور اپنے ہوم ٹورنمنٹ میں اپنے شیڈول کے علاوہ کوئی ٹھوس منصوبہ نہیں بنایا ہے جوکہ اس سال کے آخر میں باسل میں ہوگا۔ فیڈرر جو اگست میں 41 سال کے ہو جائیں گے، گزشتہ سال جولائی کے بعد سے کوئی مسابقتی مقابلہ نہیں کھیلے ہیں، جب وہ کوارٹر فائنل میں ہیوبرٹ ہرکاز کے خلاف ومبلڈن سے باہر ہو گئے تھے۔

 اس سال کے شروع میں فیڈرر نے سوئس انڈور ٹورنمنٹ میں حصہ لینے سے پہلے، لندن میں لیور کپ میں ہسپانوی کھلاڑی رافا نڈال کے ساتھ ٹیم بنانے کے اپنے منصوبوں کی تصدیق کی۔ فیڈرر کے حوالے سے اخبار نے کہا جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ 2023 میں اے ٹی پی ٹور پر واپس آنا چاہتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ ہاں، یقینی طور پرواپسی کروں گا لیکن کیسے اور کہاں، میں ابھی تک نہیں جانتا لیکن یہ خیال ہوگا کہ میں واپسی کررہا ہوں ۔ میں نے ابھی تک لاورکپ اور باسل سے زیادہ منصوبہ بندی نہیں کی ہے۔

 باسل کے بعد سیزن ویسے بھی ختم ہوجائے گا۔ میرے لیے دوبارہ فٹ ہونا ضروری ہے۔ تاکہ میں پوری طرح سے ٹریننگ کر سکوں۔ ایک بار جب میں یہ کر لیتا ہوں میں منتخب کر سکتا ہوں کہ میں کتنے ٹورنامنٹ کھیلوں اور کہاں کہاں کھیلوں ۔ لیور کپ ایک اچھی شروعات ہے، مجھے چھ دنوں میں پانچ میچ کھیلنے کی ضرورت نہیں ہے۔ میں اسے باسل میں کرنے کے قابل ہو جاوں گا لیکن میں پر امید ہوں، میں بہت طویل سفر طے کر چکا ہوں۔ زیادہ دور نہیں جاوں گا ۔ فیڈرر کی لیور کپ ٹیم کے ساتھی نڈال نے اس ماہ کے شروع میں ریکارڈ توسیع کرنے والے 14ویں رولینڈ گیروس خطاب حاصل کیا اور فائنل میں انہوں نے ناروے کے کیسپر روڈ کو شکست دی۔

نڈال کی اس کامیابی پر فیڈرر ان کے کارناموں کی تعریف کی ہے۔ فیڈرر نے کہا عام طور پر یہ صرف ناقابل یقین ہے کہ رافا نے کیا حاصل کیا ہے۔پیٹ سمپراس کا ریکارڈ جسے میں نے 14 گرانڈ سلام خطابات کے ساتھ ختم کیا تھا۔اب رافا نے 14 بار فرنچ اوپن جیتا ہے یہ ناقابل یقین ہے۔ میں اس کے لیے خوش تھا کہ اس نے دوبارہ ایسا کیا۔ رافا کو سلام۔ 10ویں، 11ویں بار کے بعد میں نے پہلے ہی سوچا،یہ نہیں ہو سکتا۔ وہ برقرار ہے اور مسلسل فرنچ اوپن جیت رہا ہے جو کہ ناقابل یقین کارنامہ ہے۔ فیڈرر نے 2017 میں پراگ میں لاورکپ کے افتتاحی ایڈیشن میں اپنے پہلے اور واحد ڈبلز میچ کے لیے نڈال کے ساتھ جوڑی بنائی۔