Sunday, May 19, 2024
Homesliderفیڈرر کی نڈال کو 20 واں گرانڈ سلام جیتنے پر مبارکباد

فیڈرر کی نڈال کو 20 واں گرانڈ سلام جیتنے پر مبارکباد

- Advertisement -
- Advertisement -

بیسل: سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے اسپین کے رافیل نڈال کو کیریئر کا 20 واں گرانڈ سلام جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔ کلے کورٹ کے بے تاج بادشاہ نڈال نے تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ کو فرنچ اوپن کے فائنل میں یکطرفہ انداز میں 0۔6،6-2 ، 5۔7سے ہراکر کلے کورٹ گرانڈ سلا م فرنچ اوپن کا خطاب اپنا نام کیا ۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے 20 گرانڈ سلیمز جیتنے کے فیڈرر کے ریکارڈ کی برابری کرلی۔فیڈرر نے ٹویٹ کیا کہ میں ہمیشہ ایک دوست اور چمپئن کی حیثیت سے اپنے دوست نڈال کی بہت زیادہ عزت کرتا ہوں۔ کئی سالوں سے میرے روایتی حریف کے طور پر میرا ماننا رہا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے سامنے ایک سخت چیلنج پیش کرتے ہیں ۔ میرے لئے ان کے 20 واں گرانڈ سلام جیتنے پر مبارکباد پیش کرنا اعزاز کی بات ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھی خود میں بڑا اعزاز ہے کہ نڈال نے 13 ویں بار فرانچ اوپن خطاب جیتا ہے جو کھیل کے لئے ایک بہت بڑی کامیابی ہے ۔ میں ان کی ٹیم کو بھی مبارکباد دینا چاہتا ہوں کیونکہ کوئی بھی شخص تنہا ہر چیز کو حاصل نہیں کرسکتا ہے ۔ نڈال تم نے اچھا مظاہرہ کیا اور تم جیتنے کے مستحق ہو۔ نڈال نے 13 مرتبہ فرانچ اوپن ، یو ایس اوپن چار مرتبہ ، ومبلڈن دومرتبہ اور آسٹریلین اوپن میں ایک مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے جبکہ فیڈرر 8 ومبلڈن ، 6 آسٹریلین اوپن ،5 یو ایس اوپن اور ایک مرتبہ فرانچ اوپن خطاب حاصل کیا ہے۔ جوکووچ 17 گرانڈ سلام خطابات کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ کلے کورٹ کے بے تاج بادشاہ اسپین کے رافیل نڈال نے تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ کو فرنچ اوپن کے فائنل میں راست سٹوں میں باآسانی شکست دیکر یہاں اپنی 100ویں کامیابی درج کی۔ 13ویں مرتبہ فرنچ اوپن کا خطاب جیتا اور سوئزرلینڈ کے راجر فیڈرر کے 20 گرانڈ سلیم خطابات کے عالمی ریکارڈ کی برابری کرلی۔نڈال اور جوکووچ کے مابین بلاک بسٹر فائنل کی امید کی جارہی تھی لیکن نڈال نے فائنل کو مکمل طورپر یکطرفہ بناتے ہوئے میچ دو گھنٹے 41منٹ میں ختم کردیا۔ جوکووچ پر سیمی فائنل میں پانچویں سیڈڈ یونان کے اسٹیفانوس ستسپاس کے خلاف پانچ سٹوں کی کامیابی کی تھکان نظر آئی اور وہ اپنا صد فیصد مظاہرہ نہیں کرسکے ۔ دوسری جانب نڈال نے فرنچ اوپن میں 102 میچو ں میں 100ویں کامیابی حاصل کی۔