Sunday, May 19, 2024
Homesliderفیکٹری میں آتشزدگی ،تین ملازمین جھلس گئے

فیکٹری میں آتشزدگی ،تین ملازمین جھلس گئے

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ جیڈی میٹلا میں نیسینس لیبز میں ایک بوائیلر آگ کی لپیٹ میں آگیا جس کے نیتجہ میں تین ملازمین جھلس کر زخمی ہوگئے۔ بوائلر میں ایک تیز آواز کے ساتھ آگ لگی۔اس حادثہ کے رونما ہوتے ہی فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے اور تین گھنٹے طویل کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

جیڈی میٹلا پولیس نےکہا کہ حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ فیکٹری میں شفٹ انچارج 42 سالہ ہری پرساد ریڈی 95 فیصد جھلس جانے سے شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں اور 30 سالہ ارجن شدید زخمی ہوا ہے ۔ تاہم  یہ اطلاعات ہیں کہ منیش باسکی نامی تیسرا ملازم بھی زخمی ہوا ہے۔ ڈپٹی چیف انسپکٹر برائے فیکٹریز  میڈچل ملکاجگیری ضلع ، ایم سرینواس ریڈی  نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ کمپنی ، نیسینس لیبز کو تمام اجازتیں اور منظوری حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیکٹریوں کا محکمہ تحقیقات کرے گا ، جس میں کسی حادثے کے وقت پلانٹ میں موجود افراد ، یہاں تک کہ زخمیوں سے بھی بات کرنا شامل ہے  جس کے بعد ہی  کسی نتیجے پر پہنچا جاسکتا ہے ۔

یادر ہے کہ جیڈی میٹلاایک صنعتی علاقہ ہے جہاں کئی فیکٹریاں موجود ہیں جن میں درجنوں فیکٹریوں میں کیمیکل  کی سرگرمیاں ہوتی ہیں ۔کئی ایسے مادے بھی استعمال کئے جاتے ہیں جو آگ کو تیزی سے اپنی جانب کھینچتے ہیں جہاں کسی بھی لمحہ کوئی بڑا حادثہ رونما ہوجاتا ہے۔

قبل ازیں گزشتہ دنوں بھی یہاں ایک ربرکی فیکٹری میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ ہوا تھا جہاں جانی نقصان سے زیادہ مالی نقصان ہوا تھا ۔علاوہ ازیں قریبی علاقوں کے عوام ایک خوف میں مبتلا رہتے ہیں کہ کس وقت نہ جانے کیا نقصان ہوجائے جس کی لپیٹ وہ بھی کہیں نہ آجائے ۔