Saturday, May 18, 2024
Homeٹرینڈنگقدیم اور نادر گاڑیوں کو سڑک پر لانا جرم ، بھاری جرمانہ...

قدیم اور نادر گاڑیوں کو سڑک پر لانا جرم ، بھاری جرمانہ کا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض ۔ عہد ماضی کی قدیم گاڑیوں جس میں خاص کر کاریں شامل ہوتی ہیں انہیں اپنے گھروں کے سامنے سجانا ایک شاندار مشغلہ شمار کیا جاتا ہے لیکن ان قدیم گاڑیوں کو سڑک پر چلانا نہ صرف جرم ہے بلکہ اس پر بھا ری جرمانہ بھی عائد ہوگا۔سعودی شہریوں کو قدیم گاڑیاں رکھنے کا شوق جنون کی حد تک ہے۔ ایسی گاڑیاں رکھنے میں سعودی دنیا بھر میں سرفہرست آچکے ہیں۔ وہ اس پر بڑی رقومات  خرچ کرچکے ہیں۔ کئی شہری اپنے گھروں کوقدیم اور نادر گاڑیوں کے میوزیم میں تبدیل کرچکے ہیں۔

سعودی عرب  میں قدیم اور نادرگاڑیوں کے میلے بھی ہورہے ہیں۔ حال ہی میں قصیم کے دارالحکومت بریدہ میں قدیم اور نادرگاڑیوں کا میلہ لگا تھا جس میں 350کے لگ بھگ قدیم  گاڑیاں نمائش کےلئے پیش کی  گئی تھیں۔سعودی عرب میں بھی قدیم اور نادر گاڑیاں رکھنے اور انہیں محفوظ کرنے کا رواج پایا جاتا ہے لیکن سعودی محکمہ ٹریفک نے اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی سعودی شہری یا مقیم غیر ملکی ایسی گاڑیوں سے سفر کا مجاز نہیں جنہیں یادگار کے طور پر رکھا گیا ہو۔

تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا کہ جو سعودی اور غیر ملکی یادگار کے طور پر محفوظ گاڑی کو سڑک پر لائے گا اس پر کم از کم 500 اور زیادہ سے زیادہ 900 ریال کا جرمانہ ہوگا۔ گاڑی کو سڑک پر لانا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں شامل ہے۔یاد رہے کہ سعودی عرب میں قدیم اور نادرگاڑیو ںکی باقاعدہ نمائش بھی ہوتی ہے جس میں شائقین بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور وہ ان گاڑیوں کو سجا کر پیش کرتے ہیں۔