Tuesday, May 7, 2024
Homeبین الاقوامیقطر ایر لائنز کا طیارہ 2 سال بعد جدہ ایر پورٹ پر...

قطر ایر لائنز کا طیارہ 2 سال بعد جدہ ایر پورٹ پر لینڈ ہوا

- Advertisement -
- Advertisement -

جدہ ۔ سعودی عرب کے جدہ ایر پورٹ پر کئی ماہ بعد ایک خوشگوار منظر دیکھنے کو ملا جب قطر ایر لائنز کا طیارہ یہاں اترا۔خلیجی ممالک میں 2 سال قبل پیدا ہوئے تنازعہ کے بعد پہلی مرتبہ قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا طیارہ سعودی عرب کے جدہ ایر پورٹ پر لینڈ ہوا۔قطر ایرویز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ قطر ایرویز کا طیارہ خلیجی بحران اور قطر پر پابندیوں کے بعد پہلی مرتبہ جدہ ایرپورٹ پر لینڈ ہورہا ہے۔ سعودی عرب کی صدارت میں متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر سمیت چند عرب ممالک نے جون 2017 میں قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کرتے ہوئے تمام تعلقات معطل کردئے تھے اور اپنے ملک میں قطری شہریوں کے داخلے پربھی پابندی عائد کی تھی۔

سعودی عرب اور ان ممالک نے قطر پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ دہشت گردوں کی معاونت اورخطے میں عدم استحکام کے لیے ایران سے تعلقات استوارکر رکھا ہے تاہم قطر نے ان تمام الزامات کو مسترد کردیا تھا۔دوسری جانب دوحہ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ خلیجی ممالک دوحہ میں تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں۔گزشتہ ہفتے قطر کو سعودی عرب کی جانب سے خطے کے حوالے سے منعقدہ ہنگامی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا تھا جس میں ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ریاض نے عرب لیگ کے ایک رکن ملک، خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) سے تعلق رکھنے والے ممالک کے علاوہ حال ہی میں ہوئے حملوں کے بعد شرکت کی دعوت دی۔خیال رہے کہ متعدد ٹینکرزکو پر اسرار حالات میں مشرق وسطیٰ کے ساحلی علاقوں میں نشانہ بنایا گیا اور بعد ازاں سعودی عرب میں تیل کی پائپ لائن کو یمنی حوثی قبائل کی جانب سے ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔