Monday, April 29, 2024
Homesliderقطر نے 2027 ایشین کپ کی میزبانی کے لئے بولی لگائی

قطر نے 2027 ایشین کپ کی میزبانی کے لئے بولی لگائی

- Advertisement -
- Advertisement -

کوالالمپور: ایشین کپ کے دفاعی چمپئن قطر نے 2027 ایشن کپ کی میزبانی کے لئے اپنی سرکاری بولی جمع کروائی اور حکام نے امید ظاہر کی کہ وہ تیسری مرتبہ ٹورنمنٹ کی میزبانی کریں گے ۔ ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے کہا کہ چار دیگر ممالک نے بھی ٹورنمنٹ کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کی ہے جو کہ ہندوستان، ایران، سعودی عرب اور ازبکستان ہیں لیکن قطر کو ہندوستان سے سخت مقابلہ ہوسکتا ہے۔

 کامیاب بولی دینے والے کا اعلان 2021 میں کیا جائے گا۔اے ایف سی نے کہا کہ قطر نے ، جو 2022 میں اگلے ورلڈ کپ کے میزبان بھی ہے ، اس سے قبل 1988 اور2011 میں براعظم کی سب سے اہم ٹورنمنٹ کا انعقاد کیا۔ خلیجی ریاست نے 2019 کا ایشن کپ جیتا جہاں ٹورنمنٹ کو 16 سے 24 ٹیموں کا ٹورنمنٹ کردیا گیا تھا۔یاد رہے کہ چین اگلے ایڈیشن کی میزبانی 2023 میں کرے گا۔