Monday, May 6, 2024
Homeاقتصادیاتقیمتوں میں اضافہ کے باوجود جیو سستا : میرل لنچ

قیمتوں میں اضافہ کے باوجود جیو سستا : میرل لنچ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ ملک میں موبائل خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں ایر ٹیل، ووڈا ،آئیڈیا اور ریلائنس جیو نے پری پیڈ گاہکوں کے لئے تین سال بعد ٹیرف میں اضافہ کیا ہے ۔مارکیٹ کے تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ ٹیرف میں اضافہ کے باوجود ریلائنس جیو کے پلان دوسرے کے مقابلے میں20 فیصد تک سستے رہ سکتے ہیں۔ ووڈا آئیڈیا اور ایر ٹیل کی قیمتیں آج سے مہنگی ہوگئی ہیں جبکہ جیوکا ٹیرف 6 دسمبر سے بڑھ جائے گا۔ ووڈا آئیڈیا اور ایئر ٹیل کے ٹیرف میں 41 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے ۔ دونوں کمپنیوں نے اپنے مقبول پلان میں بھی اچھا خاصا اضافہ کیا ہے ۔جیو کے نئے آل ان ون پلان6 دسمبر سے نافذ ہو جائیں گے ۔ کمپنی نے اگرچہ ابھی نئے پلانس کو ظاہر نہیں کیا ہے ۔

تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ ٹیرف قیمتیں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کی مالی حالت کے لئے اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔ ووڈا آئیڈیا اور ایر ٹیل کو رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں زبردست نقصان ہوا تھا۔ایسی بھی رپورٹیں سامنے آئی تھیں کی ووڈا ہندوستانی مارکیٹ سے اپنا کاروبار بھی سمیٹ سکتا ہے ۔بینک آف امریکہ میرل لنچ کا خیال ہے کہ ریلائنس جیو کے نئے آل ان ون پلانس میں قیمتیں بڑھانے کے باوجود دونوں دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں15 سے20 فیصد تک سستے رہ سکتے ہیں۔ میرل لنچ کا خیال ہے کہ جیو نے40 فیصد تک ٹیرف بڑھانے کا اعلان کیا ہے لیکن امید ہے کہ وہ اس کے مقبول پلانس میں25 سے 30 فیصد تک کا اضافہ ہی کرے گا ۔ریلائنس جیو نے ٹیرف میں اضافہ کا اعلان کرتے وقت بھی کہا تھا کہ وہ اپنے گاہکوں کو300 فیصد زیادہ منافع دے گا۔ میرل لنچ کا خیال ہے کہ یہ فائدہ ڈیٹا کی شکل میں دیا جا سکتا ہے ۔

واضح رہے کہ جیو نے پانچ ستمبر 2016 کو ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں قدم رکھا تھا اور تین سال کے دوران سستے پلانوں اور اچھی سروس فراہم کراکر 35 کروڑ سے زیادہ گاہک بنا چکا ہے جبکہ دیگر کمپنیوں کے گاہکوں کی تعداد میں خاصی کمی آئی ہے ۔گلوبل بروکریز فرم کریڈٹ سوئس کا بھی خیال ہے کہ جیو کے آل ان ون ٹیرف پلان بھارتی ایئر ٹیل اور ووڈا آئیڈیا کے نئے پلانوں کے مقابلے میں20 فیصد تک سستے رہ سکتے ہیں۔بھارتی ایئر ٹیل اور ووڈاآئیڈیا نے دوسرے نیٹ ورک پر کالنگ کی قیمتیں بڑھانے کے بعد سے محدود کردیا ہے ۔ کریڈٹ سوئس نے ان لمیٹیڈ کالنگ پلانوں کے ختم ہو جانے کو ان دونوںکمپنیوں کی مالی حالت کے لئے اچھا بتایا ہے ۔

سپریم کورٹ کے ایڈجسٹ گروس ریونیو (اے جی آر ) پر مرکز کے موقف کو صحیح قرار دینا ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کی مالی حالت کے لئے بہت بڑا دھکا تھا۔ عدالت نے اپنے حکم میں کمپنیوں کو حکم دیا تھا کہ وہ حکومت کو پرانا بقایاجات جو تقریبا 1.47 لاکھ کروڑ روپے کے قریب ہے ادا کریں۔

ریلائنس جیو ٹیرف کا اضافہ مؤثر ہونے سے پہلے بیس پرائس پلان لایا ہے جس کی میعاد336 دن ہوگی۔اس خصوصی پیشکش کے تحت جیو444 روپئے کے84 دن کی ویلیڈٹی والے پلان پرگاہکوں کو444 روپے کے چار ری چارج کی سہولت دے رہا ہے ۔اس کے تحت ایک ریچارج کی ویلیڈٹی84 دن کی ہے اس طرح چار ری چارج پر 336 دنوں تک گاہکوں کو نئے مہنگے پلان سے رعایت رہے گی۔ اس پلان کے تحت گاہک کو دو جی بی ڈیٹا بھی ہر روز ملے گا۔موجودہ وقت میں جیو کے آل ان ون پلان کے تحت چار پلان 222، 333، 444 اور 555 روپے کے ہیں۔ اس میں222 روپے کا پلان 28 دن کا اور333 کا56 دن اور444 روپے والا 84 دن کا ہے ۔ ان تینوں پلانوں میں صارفین جیو سے جیو ان لمیٹیڈ بات کر سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ فی دن2 جی بی ڈیٹا، 100 ایس ایم ایس اور ایک ہزار آئی یو سی منٹ ملتے ہیں۔