Monday, May 20, 2024
Homeاسپورٹسلارڈز میں دنیائے کرکٹ کے نئے چمپیئن کا فیصلہ ہوگا

لارڈز میں دنیائے کرکٹ کے نئے چمپیئن کا فیصلہ ہوگا

- Advertisement -
- Advertisement -

لندن ۔ دنیائے کرکٹ کو 23 برس بعد کل نیا چمپین ملے گا جیسا کہ آئی سی سی ورلڈ 2019ءکا فائنل کل یہاں تاریخی میدان لارڈس پر ٹورنمنٹ کی دو بہترین ٹیموں میزبان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کی ٹیم پہلی مرتبہ عالمی چمپین بننے کیلئے کل کے مقابلے میں پسندیدہ موقف میں ہے۔

جبکہ دوسری جانب کین ولیمسن کی زیرقیادت نیوزی لینڈ کی ٹیم 2015ءکے فائنل کی شکست کو پس پشت ڈالتے ہوئے ایک قدم آگے بڑھنے کی خواہاں ہے اور پہلی مرتبہ خطاب حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ جیسا کہ اس نے سیمی فائنل میں خطاب کی مضبوط دعویدار ہندوستان کو سنسنی خیز مقابلے میں 18 رنز سے شکست دی ہے۔ دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو بہ آسانی اور یکطرفہ مقابلے میں شکست دی۔

 انگلینڈ 1992ءکے بعد پہلی مرتبہ فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔ 2015ءکے ورلڈ کپ میں ناقص مظاہروں کے بعد پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہونے والی انگلش ٹیم نے گزشتہ ورلڈ کپ کے بعد انتہائی جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہوئے خود کو نہ صرف نمبر ایک ٹیم بنایا ہے بلکہ ورلڈ کپ کے فائنل میں بھی پہنچ چکی ہے۔

1979 ء ، 1987ء اور 1992ء کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے باوجود انگلش ٹیم خطاب حاصل نہیں کرپائی ہے لیکن اب وہ خطاب کیلئے پرعزم ہے۔ انگلینڈ کیلئے جانی بیرسٹو اور جیسن رائے کی اوپننگ جوڑی ٹیم کو بہترین شروعات فراہم کرنے کے علاوہ ٹورنمنٹ میں متعدد مرتبہ سنچری پارٹنرشپ بھی فراہم کی ہے۔

رائے نے تاحال 426 اور بیرسٹو نے 496 رنز اسکور کئے ہیں جبکہ جیو روٹ 549 رنز اسکور کئے ہیں۔ مڈل آرڈر جوز بٹلر اور بین اسٹوکس اس کی طاقت ہیں جبکہ کپتان ایان مرگن کسی بھی لمحہ مقابلے کو اپنی ٹیم کے حق میں کر سکتے ہیں۔ فاسٹ بولنگ شعبہ میں جوفرا آرچر 19 وکٹیں لے کر سب سے آگے ہیں۔ اسپن شعبہ عادل رشید 11 وکٹوں کے ساتھ اپنی اہمیت بتا چکے ہیں۔

دوسری جانب سے نیوزی لینڈ کے کپتان ولیمسن 548 رنز اور راس ٹیلر 335 رنز کے ساتھ ٹیم کیلئے اہم بیٹسمین ہیں، تاہم مارٹن گپٹل جو گزشتہ ورلڈ کپ میں ڈبل سنچری اسکور کرچکے ہیں، وہ رواں ٹورنمنٹ میں ناکام ہیں۔ نیوزی لینڈ جس نے سیمی فائنل میں ہندوستان کی طاقتور بیٹنگ لائن اپ کو اپنی شاندار بولنگ سے تباہ کیا، وہ پھر ایک مرتبہ ٹرینٹ بولٹ لوکی فیرگوسن اور میاٹ ہنری سے اسی طرح کے مظاہرے کی امید کررہی ہے۔

خطابی مقابلے میں انگلینڈ کی جارحانہ بیٹنگ اور نیوزی لینڈ کی جارحانہ بولنگ کے درمیان اصل ٹکرآؤمتوقع ہے۔ بیرسٹو اور جیسن رائے ٹیم کو جہاں بہترین شروعات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہوں گے، وہیں بولٹ اور ہنری نیوزی لینڈ ٹیم کو جلد وکٹیں دلواتے ہوئے بہتر شروعات کے خواہاں ہوں گے۔