Saturday, May 18, 2024
Homesliderلال سنگھ چڈھا کے بعد اب رکشا بندھن کے بائیکاٹ کا مطالبہ

لال سنگھ چڈھا کے بعد اب رکشا بندھن کے بائیکاٹ کا مطالبہ

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا کی شدید مخالفت کی جا رہی ہے۔سوشل میڈیا پر لوگ اس فلم کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اب بائیکاٹ کی فہرست میں ایک اور فلم کا اضافہ ہوا ہے ۔ اب اکشے کمار کی فلم رکشا بندھن بھی لوگوں کے نشانے پر آگئی ہے۔ دراصل لوگ اس فلم کے بائیکاٹ کی بات کر رہے ہیں۔ اس کے پیچھے وجہ فلم رکشا بندھن فلم  کی مصنفہ کنیکا ڈھلون ہیں۔

بائیکاٹ رکھشا بندھن ٹویٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا ہے ۔ صارفین نے کنیکا  ڈھلون کے پرانے ٹویٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہندو کلچر کے خلاف ہے۔ صارفین نے کنیکا ڈھلون کے ٹویٹس کے بارے میں بات کی ہے، جس میں انہوں نے سی اے اے، گوونش، گوموترا، ہندوتوا کے بارے میں بات کی ہے۔ ان ٹویٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے صارفین سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ فلم نہ دیکھیں۔ ساتھ ہی صارفین نے کنیکا ڈھلون کے ساتھ اکشے کمار کے ٹوئٹ کا بھی ذکر کیاہے  ۔ اکشے کمار کے ٹوئٹ میں شیولنگ پر دودھ چڑھانے کو فضول بتایا گیا ہے۔

یاد رہے  کہ اکشے کمار کی فلم رکشا بندھن 11 اگست 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں بھومی پیڈنیکر بھی ہیں۔ فلم میں بہن بھائیوں کا رشتہ دکھایا جائے گا۔ فلم رکشا بندھن باکس آفس پر عامر خان اور کرینہ کپور کی فلم لال سنگھ چڈھا سے ٹکرائے گی۔ اس طرح اب 11 اگست کو ریلیز ہونے والی دونوں فلموں کو شدید مخالفت کا سامنا ہے۔جہاں تک کام کا تعلق ہے تو اکشے کمار اب رام سیتو، گورکھا، سیلفی، ‘کیپسول گل سمیت کئی فلموں میں نظر آئیں گے۔ اکشے کمار کی اس سال ریلیز ہونے والی فلمیں باکس آفس پر ناکام رہی ہیں۔ مارچ میں ریلیز ہونے والی فلم بچن پانڈے اور جون میں ریلیز ہونے والی سمراٹ پرتھویراج نے زیادہ کمائی نہیں کی اور یہ دونوں فلمیں ناکام رہی ۔