Tuesday, May 21, 2024
Homesliderلال سنگھ چڈھا  یا وکرم ویدھا ؟ کون دے گا کے جی...

لال سنگھ چڈھا  یا وکرم ویدھا ؟ کون دے گا کے جی ایف 2 کو شکست

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ یش اسٹار فلم کے جی ایف  2  نے باکس آفس  پر کئی ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ فلم  کے ہندی ورژن کی پہلے دن کی آمدنی کروڑہا  روپے  کا نیا ریکارڈ تھی۔ باکس آفس پر 53.95 کروڑ کے ساتھ پہلے دن کا اس نے ایک نیا  ریکارڈ بنایا ہے ۔ یہ ہندی مارکیٹ میں کسی فلم کے لیے سب سے زیادہ اوپننگ ہے۔ یش اسٹارر نے وار کا ریکارڈ توڑا جس نے پہلے دن 53.53 کروڑ کا ریکارڈ بنایا تھا ۔ فلم نے صرف دو دنوں میں 100.74 کروڑ حاصل کئے  اور اس نے صرف سات دنوں میں 250 کروڑ کا نشان عبور کیا ۔اس سال، بالی ووڈ کی کئی بڑی فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں، تو کون سی فلم باکس آفس پر کے جی ایف 2 کو مات دے گی؟ یہ سوال اب سب سے اہم ہوگیاہے ۔

 پرتھوی راج: اکشے کمار اسٹارر پرتھویراج ایک مدت  سے انتظار کی جانے والی فلم ہے۔ فلم بین پیریڈ ڈراموں کو دیکھنا پسند کرتے ہیں اور اس میں اکشے کمار  ہیں، اس لیے یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ آیا یہ فلم باکس آفس پرکے جی ایف  2 کو مات دے پائے گی یا نہیں۔

 لال سنگھ چڈھا  :عامر خان کی فلم ہمیشہ ہی باکس آفس پر ایک بمپر اوپننگ کرتی ہے، اور ٹھگز آف ہندوستان کے علاوہ، اداکار کی آخری چند ریلیز نے باکس آفس پر غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ لہذا امید کر سکتے ہیں کہ شاید لال سنگھ چڈھا کے جی ایف  2کا ریکارڈ توڑ دے۔ برہمسترا:  براہماسترا کی ریلیز سے پہلے کی خبریں اچھی نہیں تھیں لیکن عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی ایک بار پھر خبروں میں آگئی ہے۔ فلم دیکھنے والے نوبیاہتا جوڑے کو بڑی اسکرین پر دیکھنے کے لیے پرجوش ہوسکتے ہیں۔

 وکرم ویدھا : ہریتک روشن کی آخری ریلیز وار نے روپے کی بمپر اوپننگ کی اور پہلے دن 53 کروڑ کا ریکارڈ بنایا  اور وار اور کے جی ایف 2 کے درمیان فرق صرف چند لاکھ روپئے کا رہا  ہے لہٰذایہ حیرت کی بات نہیں ہوگی اگر اداکار ریتک اور سیف علی خان  کی فلم وکرم ویدھا باکس آفس پر کے جی ایف 2 کو شکست دی۔