Friday, May 17, 2024
Homesliderلاک ڈاؤن نے غزہ کی زندگی کو مزید اجیرن بنادیا

لاک ڈاؤن نے غزہ کی زندگی کو مزید اجیرن بنادیا

- Advertisement -
- Advertisement -

غزہ سٹی: لاک ڈاؤن نے جہاں ساری دنیا میں زندگی کے لئے حالات مشکل سے مشکل ترین کردئے ہیں وہیں جنگ زدہ علاقوں میں رہنے والوں کےلئے زندگی مزید مشکل ترین ہوچکی ہے اور ایسے ہی مشکل ترین حالات غزہ کے عوام کی ہوچکی ہے۔ غزہ پٹی میں رہائش پذیر دو بچوں کے والد احمد عیسیٰ پہلے ہی بجلی کی مسلسل کٹوتیوں سے نمٹنے کے لئے روزانہ سات ڈالر کے حصول کے لئے جدوجہدکر رہے تھے اور خدشہ تھا کہ کہیں دوسری جنگ شروع ہوسکتی ہے۔

جہاں حالات پہلے ہی زندگی کےلئے دشورا کن تھے وہاں کورونا وائرس نے غریب فلسطینی علاقوں میں ایسا قہر ڈھایا  کہ عوام کو موت اور زندگی کے درمیاں چند سانسوں کا فاصلہ نظر آنے لگا  ۔ اسرائیل غزہ کے عسکریت پسند حماس کے حکمرانوں کے خلاف اپنی ناکہ بندی سخت کررہا  اور جس پر لاک ڈاؤن نے غریب فلسطینی عوام کو اپنے گھروں تک محدود کردیا ہے۔

ان حالات میں عیسیٰ نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ وہ اپنے خاندان کو کس طرح کھلائے گا۔انہوں نے کہا میرے پاس بچت نہیں ہے اور میرے پاس نوکری نہیں ہے ، لہذا کوئی بھی مجھے قرض نہیں دے گا۔میں کسی سے بھیک نہیں مانگوں گا۔

فلسطین کے علاقوں  کے 20 لاکھ افراد کی آبادی میں وسیع پیمانے پر وبا پھیل گئی جہاں صحت کی دیکھ بھال کا نظام برسوں کی جنگ اور تنہائی کے باعث تباہ ہوا ہے۔ اس ہفتہ کے شروع میں مقامی طور پر پھیلنے والے پہلے واقعہ کے انکشاف سے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ۔