Tuesday, April 30, 2024
Homeٹرینڈنگلاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، حیدرآبادیوں کے خلاف 50 ہزار مقدمات درج

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، حیدرآبادیوں کے خلاف 50 ہزار مقدمات درج

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ حیدرآباد ٹریفک پولیس کے ذریعہ لاک ڈاؤن قواعد اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف گذشتہ ایک ہفتے میں 50ہزار سے زیادہ مقدمات درج ہیں۔

سب سے زیادہ تعداد مقدمات کی تعداد ٹکنالوجی کی مدد سے درج کئے گئے ہیں – ٹریفک جنکشن پر نصب ہینڈ ہیلڈ کیمروں اور نگرانی والے کیمروں کے ذریعہ خلاف ورزی کرنے والے افراد کی تصاویر لینے کے بعد موٹرسائیکلوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور ان مقدمات کی تعداد 46100 ہے۔

شہر میں متعدد چیک پوائنٹس پر تعینات ٹریفک پولیس ٹیموں نے موٹرسائیکلوں کو روکنے کے بعد مختلف خلاف ورزیوں کے مقدمات بھی درج کئےہیں ۔ ان ٹریفک ٹیموں کے ذریعہ لگ بھگ 4700 مقدمات درج کئے گئے ہیں اور 1100 سے زائد گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں ۔

انیل کمار ، ایڈیشنل کمشنر (ٹریفک) نے کہا کہ ٹریفک پولیس لاک ڈاؤن قواعد  کی خلاف ورزیوں کے علاوہ معمول کے ٹریفک قواعد کی خلاف وزری کے معاملات بھی درج کررہی ہے۔ حیدرآباد ٹریفک پولیس کے اپنے آن لائن پورٹل پر چالان اپ لوڈ کرے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے بھگتنا پڑیں گے۔

 انہوں نے مزید  کہا ، ایسی صورتوں میں جہاں گاڑیوں کو ضبط کیا جاتا ہے ، مالکان کو عدالت میں پیش ہونا پڑے گا۔ٹریفک پولیس کی ٹیمیں شہر میں قائم تمام جنکشنز اور چیک پوسٹوں پر چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کا نوٹس لے رہی ہیں۔کے بابو راؤ ، ڈی سی پی ٹریفک نے کہا کہ وہ سڑک پر گاڑیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لئے خودکار نمبر پلیٹ کی شناخت (اے این پی آر) سافٹ ویر استعمال کررہے ہیں۔

لاک ڈاؤن سے متعلق جی او کے جاری کردہ مطابق ، کوئی بھی شخص چھوٹ کے سوا 3 کلومیٹر سے آگے نہیں جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا ، اے این پی آر کی مدد سے ، ہم خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی کر رہے ہیں اور مقدمات بک رہے ہیں۔