Friday, May 17, 2024
Homeاقتصادیاتلنکڈن نے بھی ایموجیز متعارف کردئے

لنکڈن نے بھی ایموجیز متعارف کردئے

- Advertisement -
- Advertisement -

کیلی فورنیا ۔ موجودہ دورسوشل میڈیا ہر عام و خواص کی ضرورت بن چکا ہے جبکہ سماجی رابطے کی ہر سائٹ اپنے صارفین کی ضروریات کے پیش نظر ہر بدلتے اوقات میں کچھ بہتر تبدیلیاں کرتی رہتی ہیں جسے حرف عام میں ایپ ڈیڈ کہا جاتاہے ۔ پروفیشنل مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ لنکڈن ویسے تو عام سوشل ویب سائٹس سے ہمیشہ منفرد ہی رہتی ہے۔ تاہم اب پروفیشل صارفین کولنکڈن پر بھی فیس بک جیسے کچھ فیچر (سہولیات) دستیاب ہوں گی۔

 لنکڈن نے طویل عرصے بعد تبدیلیاں لاتے ہوئے ایپلی کیشن اور ویب سائٹ پر ایموجی فیچرز متعارف کروانے کا منصوبہ تیار کرلیا۔کمپنی نے ابتدائی طور پر موبائل ایپ پر ایموجی کی آزمائش بھی شروع کردی اور جلد ہی اس فیچر تک تمام موبائل صارفین کو رسائی دی جائے گی۔ لنکڈن کی جانب سے بلاگ پوسٹ میں انکشاف کیا گیا کہ دنیا میں روزانہ لاکھوں پیشہ وار افراد لنکڈن پر اپنے پیشے سے متعلق معلومات حاصل کرتے ہیں اور صارفین ایسی معلومات پر مختلف تبصرے بھی کرتے ہیں۔کمپنی کے مطابق بعض پروفیشنل افراد اپنے پیشے سے متعلق نظر آنے والی معلومات پر تبصرے کرتے ہوئے کچھ مسائل کا شکار ہوتے ہیں، اس لئے اب ان کی مشکلات آسان کرنے کے لئے ایموجی فیچر متعارف کروائے جا رہے ہیں۔ ان ایموجیز کے ذریعہ اب لنکڈن صارفین کسی بھی پوسٹ کو لائک کرنے کے علاوہ ان پر تبصرے بھی کرسکیں گے، ساتھ ہی وہ ان پوسٹس پر مختلف قسم کے جذبات کا اظہار بھی کر سکیں گے۔ یہ ایموجیز فیس بک کی ایموجیز کی طرح ہی ہوں گی، تاہم لنکڈن کی ایموجیز رنگین ہوں گی جس سے شائقین کو انہیں استعمال کرنے میں خوشگوار احساس ہوگا۔

ابتدائی طور پر لنکڈن نے ایموجی فیچر تک موبائل ایپ کے محدود صارفین کو رسائی دی ہے، تاہم کمپنی نے کہا ہے جلد ہی ان نئے فیچر تک دیگر موبائل ایپ صارفین کو بھی رسائی دی جائے گی۔ساتھ ہی لنکڈن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایموجی فیچر جلد ہی ویب سائٹ صارفین کےلئے بھی دستیاب ہوگا۔ لنکڈن جیسی پروفیشنل بلاگنگ ویب سائٹ پر اس نئی تبدیلی کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی ویب سائٹ پر دیگر تبدیلیاں بھی متعارف کروائی جائیں گی۔ تاہم کمپنی نے اس حوالے سے کوئی اشارہ نہیں دیا کہ مستقبل میں اور کس طرح کی تبدیلیاں لائی جائیں گی۔اس ویب سائٹ کے ذریعہ پروفیشنل افراد نئی ملازمتوں کی تلاش سمیت اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے پروفیشنل بلاگر اور اداروں کی جانب سے دی گئی تجاویز سے استفادہ کرتے ہیں۔