Friday, May 17, 2024
Homesliderلون ایپ کے ذریعہ ایک اور شخص کو ہراساں کرنے کی کوشش

لون ایپ کے ذریعہ ایک اور شخص کو ہراساں کرنے کی کوشش

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ قرض دار  کو ہراساں کرنے کے  ایک اور واقعہ میں  ایک اور فوری قرض کی ایپ کا  معاملے میں  سامنے آیا ہے جہاں قرض دار نے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے ۔ سعید آباد پولیس نے قرض کے واجبات کوادا کرنے کے لئے ایپ ایگزیکٹو کے ذریعہ ہراساں کیے جانے والے ایک متاثرہ شخص کی شکایت کے فوری بعدقرض کی ایپ  کے خلاف شکایت درج کردی ہے ۔

سعید آباد کی سنگارینی کالونی کے  رہائشی اور شکایت کنندہ سائی اراوند ڈولوری نے نومبر کے مہینے میں  مائی بینک سے 3500 روپے قرض لیا تھا اور فنانس کمپنی نے اپنی کٹوتی کے بعد اسے  2،600 روپے کی رقم دی تھی ۔ جیسے ہی اس شخص نے رقم بروقت ادا کردی  تو  کمپنی نے اسے 30،000 روپیہ کا مزید قرض کی پیش کش کی اور 50 ہزار روپے واپس کرنے کی ہدایت دی ۔اس کے بعداروند کو  ایک ہفتے میں 55،000 سود کے ساتھ ادا کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جانے لگا ۔

 آخری تاریخ کے بعد  شکایت کنندہ کو کمپنی کے ایگزیکٹوز کا کال موصول ہوا جس پر اس نے دو دن کی مہلت طلب کی  تاہم ،کسٹمر کیئر ایگزیکٹوز نے اسے دھمکی دی اور اپنے تمام رابطوں کو فون پر فون کرنا اور انہیں اس کے بارے میں آگاہ کرنا شروع کردیا۔ انہوں نے دباؤ ڈالنے کے لئے اس کی تصاویر کو تبدیل کرتے ہوئے  اسے  اس کے رشتے دار کی تصاویر واٹس ایپ گروپ پر شیئر کیں۔ اس کے دوستوں اور رشتہ داروں کے پاس کالز اور اس کی تبدیل شدہ تصاویر موصول ہونی شروع ہوئی  تھیں جس کی وجہ سے وہ ذہنی طور پر پریشان ہوگیا۔

علاوہ ازیں  اروند کو بدنام کرنے کے لئے اس کی والدہ کی تصاویر بھی شیئر کیں ہیں۔ ناقابل برداشت ہراساں ہونے کی وجہ سے شکایت کنندہ نے سعید آباد پولیس سے رجوع  ہوا اور شکایت درج کروائی۔ ایک شکایت کی بنیاد پر پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 384 ، 420 ، 504،506 اور اے پی تلنگانہ منی لینڈر ایکٹ کی دفعہ 3 اور 13 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔