Monday, May 13, 2024
Homeتازہ ترین خبریںلکھنؤ میں ریلوے اسٹیشن پر کیلے فروخت کرنے پرلگائی گئی پابندی

لکھنؤ میں ریلوے اسٹیشن پر کیلے فروخت کرنے پرلگائی گئی پابندی

- Advertisement -
- Advertisement -

لکھنؤ : لکھنؤ میں ریلوے حکام کیلے پرن صفائی کو اولین ترجیح دیتے ہیں،کیونکہ ان کا مانناہے کہ کیلے کے چھلکے گندگی پھیلاتے ہیں اور اسی وجہ سے ریلوے حکام نے چار باغ ریلوے اسٹیشن پر کیلوں کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔ساتھ ہی حکام نے یہ بھی انتباہ دیا ہے کہ اگر کوئی اس قاعدے کی خلاف ورضی کرے گا تو اسے جرمانہ ادا کرنے کے علاوہ سخت کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑیگا۔حکام کے اس اقدام سے کیلا فروخت کرنے والے اور مسافرین نا خوش ہیں۔

چار باغ ریلوے اسٹیشن کے ایک کیلا فروش نے کہا کہ ”میں نے 5-6دن سے کیلے فروخت نہیں کیاہے۔کیونکہ انتظامیہ نے اس کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔

لکھنؤ اور کانپور کے درمیان روزانہ ریلوے کا سفر کرنے والے اروند ناگر نے کہا ”کیلے سب سے سستے،صحت بخش اور محفوظ پھل ہے جس کو سفر کے دوران استعمال کیا جا سکتا ہے۔یہ کہنا بیجا ہوگا کہ کیلے گندگی پھیلاتے ہیں۔اگر یہ سچ ہے تو اس بیت الخلاء پر بھی پابندی لگانی چاہئے،کیونکہ وہاں زیادہ تر گندگی پیدا ہوتی ہے۔ساتھ ہی پانی کی بوتلوں اور پیک کئے ہوئے نمکینوں پر بھی پابندی عائد کی جانی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ کیلے کے چھلکے ماحول کے لئے بے ضرر ہوتے ہیں،ساتھ ہی یہ غریبوں کی تغذیہ کا ایک سستا ذریعہ بھی ہیں۔