Sunday, May 19, 2024
Homeٹرینڈنگلکھنؤ میں پولیس نے سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں...

لکھنؤ میں پولیس نے سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو حراست میں لیا

- Advertisement -
- Advertisement -

لکھنؤ: اتر پردیش پولیس نے ان لوگوں کو حراست میں لینا شروع کیا ہے،جوہفتہ کی رات سے ہی یہاں کلاک ٹاور کے احتجاج کے مقام پر موجود تھے۔ہفتہ کی شام لاٹھی اور رائفل سے لیس پولیس اہلکاروں کے ایک بڑے ہجوم نے ٹاور کا گھیراؤ کیا اور شام کو بعد میں ان افراد کو حراست میں لینا شروع کیا۔

انہوں نے مظاہرین مردوں اور لڑ کوں کو اٹھالینا شروع کیا۔احتجاج کی جگہ سے سمریتی گپتا نے بتایا کہ وہ گاڑیوں کو بھی اٹھا

کر پولیس اسٹیشن میں لے جا رہے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس وین میں داخل ہونے والے لوگوں کو بھی تھپڑمارے گئے اور گالیاں دی گئیں۔

بعد ازاں،جب ان افرادکو پولیس نے حراست میں لیا،مظاہرین نے ”سرکار سے ہمیں بچائیں“جیسے نعرے لگانے شروع کر دیئے۔ذرائع کے مطابق،یہ کریک ڈاؤن اتوار کو یوم جمہوریہ کی تقریبات اور آئندہ ہفتے شروع ہونے والے آئندہ دفاعی نمائش کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر پولیس (ڈی سی پی) وکاس چندر تر پاٹھی نے کہا ”ایک عورت اور سات مردوں کو تحویل میں لیا گیا ہے“۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس لئے گرفتار کیا گیا ہے کہ وہ پولیس کے لئے رکاوٹ پیدا کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ”انہوں نے بغیر کسی اجازت کے جمعہ کو جلوس نکالا اور ہم نے اس کے لئے 10نامز د اور 100نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

ڈی سی پی نے یہ بھی کہا ہے کہ گرفتار ہونے والوں مین دہلی کے جامعہ نگر کا ایک نوجوان بھی شامل ہے، جو شاید لوگوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔مقامی پولس فورس (آر اے ایف) کو احتجاجی مقام پر مقاتعینات کیا گیا ہے۔