Sunday, May 19, 2024
Homesliderلکی علی کی بیٹی سارا علی کے چرچے

لکی علی کی بیٹی سارا علی کے چرچے

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ان دنوں بالی ووڈ میں اسٹارز کے بیٹے اور بیٹیوں کی فلموں میں آمد کا سلسلہ چل رہاہے اور اب اس فہرست میں مشہور گلوکار کی بیٹی کی تصاویر وائرل ہورہی ہے جس سے فلمی خبری نے یہ گمان لگالیا ہے کہ شاید جلد ہی لکی علی کی بیٹی سارا بھی بڑے پردے پر نظر آئیں گی۔مشہور پاپ گلوکار لکی علی اور اداکارہ نفیسہ علی سودھی کے درمیان دوستی کا زبردست رشتہ ہے۔ دونوں خاص مواقع پر ایک دوسرے کے سوشل میڈیا ٹائم لائنز پر نمایاں رہتے ہیں۔ اب نفیسہ نے انسٹاگرام پر تصاویر کا ایک سیٹ شائع کیا ہے۔ اس بار  البم میں لکی علی کی بیٹی سارہ شامل ہیں۔

 نفیسہ کی گوا میں  رہائش گاہ پر تصاویر کو کلک کیا گیا۔ تصاویر شائع کرتے ہوئے نفیسہ نے لکھا ،یہ سارا انارا علی (میرے دوست لکی علی کی دوسری بیٹی) ہماری لکی اسٹار ہے۔ سارہ  لکی علی کیدوسری بیوی عنایہ کی بیٹی ہے۔ سارہ خوبصورت لگ رہی ہے جب وہ اپنے چہرے پر دلکش مسکراہٹ کے ساتھ کیمرے کے لیے پوز کرتی ہے۔ یاد رہےکہ لکی علی اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنا  کافی پسند کرتے ہیں ۔ ان کا انسٹاگرام ٹائم لائن اپنے بچوں کے ساتھ ان کی تصاویر سے بھرا ہوا ہے۔

 لکی علی اس سال مئی میں خبروں میں تھے جب  وہ کورونا سے متاثر ہوئے تھے ،حد تو یہ ہوئی تھی کہ  ان کی موت کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔ بعد میں  گلوکار کو انسٹاگرام کہانیوں پر ایک اپ ڈیٹ پوسٹ کرنا پڑا تاکہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ وہ ٹھیک ہے۔ اس سے قبل گوا میں اے صنم کے  گلوکارہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس نے کئی پرانی یادوں کوتازہ کیا  ہے ۔لکی علی مشہور بالی وڈ اداکار محمود علی کے بیٹے ہیں۔ ان کی والدہ ، مہیلکا تجربہ کار اداکارہ مینا کماری کی بہن تھیں۔ لکی علی نے بالی وڈ کو کچھ سب سے بڑی کامیابیاں دی ہیں۔ سفرنامہ سے لے کر جانے کیا ڈھونڈا ہے ، گلوکار علی  موسیقی کے چاہنے والوں کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں ۔