Monday, April 29, 2024
Homesliderلیورپول کی کامیابی کے جشن کے دوران شائقین اور پولیس میں تصادم

لیورپول کی کامیابی کے جشن کے دوران شائقین اور پولیس میں تصادم

- Advertisement -
- Advertisement -

لندن: لیورپول فٹبال کلب کی تاریخی فتح کے جشن کے دوران شائقین کی پولیس سے جھڑپیں ہوئی ہیں۔لیورپول میں پئیر ہیڈ کے مقام پر نامعلوم شخص نے سرکاری عمارت پر پٹاخہ پھینکا جس سے عمارت میں آگ لگ گئی۔

شائقین نے پولیس پر حملہ بھی کیا۔ تاہم پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ لیورپول کے میئر جو اینڈرسن نے پُرتشدد حملوں کی لرزہ خیز ویڈیو شائع کردی۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے املاک کو نقصان پہنچانے والے 19 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا۔لیور پول کلب نے 30 سال میں پہلی بار انگلش پریمیئر لیگ کا خطاب اپنے نام کیا ہے۔