Monday, April 29, 2024
Homesliderلیور پول کا 30 سالہ انتظار ختم ،انگلش پریمئر لیگ خطاب جیت...

لیور پول کا 30 سالہ انتظار ختم ،انگلش پریمئر لیگ خطاب جیت لیا

- Advertisement -
- Advertisement -

لندن: لیورپول فٹبال کلب نے 30 سال کے انتظار کے بعد بالآخر انگلش چمیئنز کا تاج اپنے سر سجا لیا۔گذشتہ رات مانچسٹر سٹی اور چیلسی کے درمیان ہوئے میچ میں چیلسی نے مانچسٹر سٹی کو 1-2 گول سے ہرا دیا جس سے لیورپول انگلش پریمئر لیگ کا فاتح بن گیا۔اس میچ سے پہلے لیورپول نشانات کے جدول پر پہلے نمبر پر تھا جب کہ مانچسٹر سٹی دوسرے اور مانچسٹر سٹی کے ہارنے کی صورت میں لیورپول لیگ پوائنٹس ٹیبل پر لیگ کا فاتح ہو جاتا اور ایسا ہی ہوا۔

 لیورپول فٹبال کلب کا شمار انگلینڈ کے کامیاب ترین فٹ بال کلبز میں سے ہوتا ہے اور رواں سال ای پی ایل جیتنے کے بعد لیورپول عالمی چمپیئن، یورپی چمپیئن ہونے کے ساتھ ساتھ اب انگلینڈکا بھی فاتح بن گیا ہے۔ 30 سال بعد لیگ جیتنے کا سہرا لیورپول کے مینیجر یرگن کلوپ کے سر جاتا ہے، جن کے آنے کے بعد سے لیورپول کی فتوحات کے سلسلے کا آغاز ہوا تھا۔رواں سال کورونا وبا کے باعث دنیا بھر میں کھیلوں کے مقابلے متاثر ہوئے تھے اور انگلینڈ کی پریمیئر لیگ بھی تعطل کا شکار ہوئی تھی۔ تعطل کے دوران کچھ ماہرین نے کہا تھا کہ چونکہ وائرس کی موجودگی میں کھیلنا مشکل ہے لہٰذا لیگ کو اس سال ختم کر دیا جائے جس کی صورت میں کوئی بھی ٹیم فاتح قرار نہ پاتی لیکن 17 جون کو لیگ کا دوبارہ آغاز ہوا اور اب لیورپول لیگ کی فاتح قرار پائی۔

 لیورپول نے اس سیزن میں جملہ 38 میں سے فی الحال 31 میچ کھیلے ہیں جن میں سے اسے صرف ایک میچ میں شکست ہوئی اور دو میچ ڈرا ہوئے۔ اسی شاندار کارکردگی کے باعث سیزن کے سات میچ باقی رہنے کے باوجود لیورپول اتنا جلدی چمپیئن بن گیا۔ دلچسپ بات یہ کہ لیورپول کا اگلا میچ دوسری مقام پر موجود مانچسٹر سٹی کے ساتھ ہے اور اس میچ میں مانچسٹر سٹی کے کھلاڑیوں کو لیورپول کے کھلاڑیوں کو چمپیئنز کی سلامی دینا پڑے گی۔کورونا وبا کے باعث فٹبال میچز میں شائقین کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی اس لیے لیورپول کے شائقین کھل کر اس جیت کا جشن نہیں منا سکیں گے ۔